Categories
Breaking news

یہ 50ہزارکرسیاں بھر دیں تو میں سیاست چھوڑ دونگا، فیاض الحسن چوہان

Advertisement

وزیرکالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وہ پی ڈی ایم قیادت کو چیلنج کرتےہیں کہ اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائیں اور بھریں، اگر اپوزیشن 50 ہزار کرسیاں بھر دے تو وہ اسی وقت سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے، بصورت دیگر مکس اچار پارٹی ناٹک بند کرے اورابا جی کی کرپشن کا حساب دے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تھریٹ الرٹ کے باوجود پی ڈی ایم جلسہ عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔

لاہوری آج جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے: مولانا فضل الرحمٰن

اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ آج لاہوری مینارِ پاکستان پر جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 11پارٹیوں کو صرف 7 ہزار کرسیاں لگانے پر چلو بھر پانی میں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، جلسے کی ترتیب اور کرسیوں کی تعداد نے جلسے سے پہلے ہی پی ڈی ایم کی ناکامی پر مہر ثبت کر دی ہے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پارک کے 5ویں حصے کو بھی جلسہ گاہ کی شکل نہیں دی، دس دس فٹ پر کرسیاں لگائیں گئی ہیں جو کسی بھی طرح 7 ہزار سے زائد نہیں ہو سکتیں۔

PDM جلسہ، مختلف شہروں میں کارکن روانگی کیلئے جمع

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینارِ پاکستان تلے آج اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے مختلف شہروں میں پی ڈی ایم سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کے کارکن جمع ہونا شروع ہو گئےجو ریلیوں اور قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسوں نے بتایا کہ عوام کا سمندر کیا ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *