Categories
Breaking news

‘یہ نہ آر ہوئے نہ پار صرف خوار ہوئے، شبلی فراز کی اپوزیشن پر گرج برس

‘یہ نہ آر ہوئے نہ پار صرف خوار ہوئے، شبلی فراز کی اپوزیشن پر گرج برس

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ ایک فلاپ شو تھا، عوام نے انہیں ان کے بیانیے سمیت مسترد کردیا۔

Advertisement

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ‘یہ نہ آر ہوئے نہ پار صرف خوار ہوئے’ کل پی ڈی ایم رہنماؤں کے چہروں پر ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جن کی سمتیں مختلف ہوں ان کی منزل ایک نہیں ہوسکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے میں پاک افواج کے خلاف زہر اگلا گیا، کراچی کے جلسے میں مزار قائد کی بے حرمتتی کی گئی جبکہ کوئٹہ جلسے میں پاکستان توڑنے کا پیغام دیا گیا اور اب لاہور جلسے میں لاہوریوں کو غدار بولا گیا۔

"یہ نہ آر ہوئے نہ پار یہ صرف خوار ہوئے" لاہور کا جلسہ ایک فلاپ شو تھا۔عوام نے انہیں انکے بیانیے سمیت مسترد کردیا۔لاہور اور پنجاب کے شہریوں کی عدم شرکت کی وجہ سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے چہروں پر ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں۔جن کی سمتیں مختلف ہوں انکی منزل ایک نہیں ہو سکتی۔

— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 14, 2020

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *