Categories
Breaking news

یہ صرف جلسہ نہیں ریفرنڈم ہے: شفقت محمود

یہ صرف جلسہ نہیں ریفرنڈم ہے: شفقت محمود

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر، وفاقی وزیر شفقت محمود کا اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے آج ہونے والے جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ صرف جلسہ نہیں ریفرنڈم ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے ’امر بالمعروف‘ جلسے کے لیے لاہور سے روانگی کے موقع پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ٹرک پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والوں نے خرید و فروخت کا بازار لگایا ہوا ہے۔

’’ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے‘‘

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر کا کہنا ہے کہ لاہور کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، ساری قوم تحریکِ انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

لاہور: PTI کے اسلام آباد جلسے کیلئے قافلے موٹر وے پر رواں دواں

حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد جلسے میں جانے کے لیے لاہور سے نکلنے والے قافلے موٹر وے پر پہنچ گئے۔

ان کا اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اِن لوگوں نے جمہوریت اور قوانین کو پامال کیا ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ لوٹ مار کے پیسے سے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کا پیسہ باہر ہے اور لوٹ مار کا دوبارہ پروگرام بنا رہے ہیں۔

دیگر PTI رہنماؤں نے کیا کہا؟

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے کہا کہ آج عوام جمہوریت کے لیے گھر سے باہر نکلیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے بزرگ رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان کو غلامی سے نکالنا چاہتے ہیں، آج اسلام آباد میں پورا پاکستان نظر آئے گا۔

PTI کا آج، JUI کا کل جلسہ

حکومتی جماعت تحریکِ انصاف اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج جلسہ کرے گی جبکہ جے یو آئی ایف نے سیکٹر ایچ نائن میں کل جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.