Categories
Breaking news

یہ سال وزیراعظم کی نالائقی کے خاتمے کا سال ہوگا، مریم اورنگزیب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انشاءاللّٰہ 2022ء عوام کے لئے دوبارہ سے خوشحالی اور اچھے دنوں کا سال ہوگا، نیا سال پاکستان میں ووٹ چوروں سے نجات، آئین اور قانون کی بالادستی کا سال ہوگا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے سلسلہ وار ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018ء سے جو تباہی تبدیلی کے نام پر ملک پر مسلط ہے، 2022ء اس سے نجات کا سال ہوگا، نیا سال انشاء اللّٰہ مافیا سے نجات، عوام کا ترقی اور روزگار کی بحالی کا سال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ‎2022ء عمران صاحب کی لائی بدترین مہنگائی، معاشی تباہی اور بےروزگاری کے عذاب سے نجات کا سال ہوگا، انشاء اللّٰہ رواں سال چینی، آٹا، بجلی، گیس، روٹی، دوائی اور پیٹرول سستا ہونے کا سال ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انشاء اللّٰہ یہ سال عمران صاحب کی نالائقی، نااہلی اور لوٹ مار کے خاتمے کا سال ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.