Categories
Breaking news

یہ راستہ نہ کھولتے تو ہم کنٹینر اٹھا کر پھینک دیتے: مولانا فضل الرحمٰن

Advertisement
یہ راستہ نہ کھولتے تو ہم کنٹینر اٹھا کر پھینک دیتے: مولانا فضل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ اگر یہ لوگ راستہ نہ کھولتے توہم کنٹینر اٹھا کر پھینک دیتے۔

Advertisement

مریم نواز، مولانا فضل الرحمٰن الیکشن کمیشن کی جانب رواں دواں

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر کیئے جانے والے احتجاج کے سلسلے میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ شاہراہِ دستور کی طرف رواں دواں ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے جائیں گے۔

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ بڑے محتاط لہجے میں گفت گو کر رہے ہیں، ہمیں ان کی طاقت معلوم ہے، یہ بازوآزمائے ہوئے ہیں، راولپنڈی میں 5 فروری کو بڑا جلسہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ دشمن قوتوں نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو فنڈنگ کی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کے خطاب کے بعد ان کی قیادت میں پی ڈی ایم کا قافلہ ریلی کی صورت الیکشن کمیشن کی جانب روانہ ہو گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *