Categories
Breaking news

یہ حکومت اب گھبراہٹ کا شکار ہے، مرتضیٰ وہاب

Advertisement
یہ  حکومت اب گھبراہٹ کا شکار ہے، مرتضیٰ وہاب

Advertisement

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا وفاقی حکومت سے متعلق کہنا ہے کہ گھبراہٹ میں ایسے ہی فیصلے کیے جاتے ہیں، یہ حکومت اب گھبراہٹ کا شکار ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرس ٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ قول و فعل میں تضاد سمجھنا ہو تو تحریک انصاف کی دو سال کی حکومت دیکھ لے، مرتضیٰ وہاب کا اپوزیشن جماتوں کے جلسوں سے متعلق کہنا ہے کہ ہم تو کھلے جگہ پر جلسے کرتے ہیں، کیا 300 لوگوں سے کم میں کورونا وائرس نہیں پھیلے گا۔

کورونا وائرس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ خداانخواستہ اگر قیمتی جانوں کاضیاع ہوا تو ذمہ دار اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔

x
Advertisement

مرتضیٰ وبا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اپنے الفاظ ہیں کہ سیاحت کو کھول دیں معاشی قتل عام ہو رہا ہے، یہ اس وقت کی بات ہے جب کورونا وائرس عروج پر تھا، سندھ میں آج بھی کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ ہو رہے ہیں، وزیراعظم عمران کان کا فیصلہ ہے کہ چیزوں کو بند نہیں کرنا لاک ڈاون نہیں کرنا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے بات کرنا پسند نہیں کرتے، کے سی آر کو سی پیک کا حصہ سندھ حکومت نے بنایا، کیوں ہمارے پروجیکٹ ایکنک میں رک جاتے ہیں، میرا بھی دل دکھتا ہے کہ سرکلر ریلوے آپریشنل کیوں نہیں ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر حمایت کروں گا کہ تعلیمی اداروں کو بند کردینا چاہیے، موسم سرما کی چھٹیوں کو پہلے کرلینا چاہیے تاکہ بچوں کو کورونا وائرس سے بچا سکیں۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کو مالی مسائل درپیش ہیں، ہمیں وفاق سے کوئی سپورٹ نہیں ہے، وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ عوام اب وعدوں کی تکمیل چاہتے ہیں۔

پارلیمانی کورونا کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے، اسد عمر

اسد عمر کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کے لیڈر مل کر بیٹھیں اور ایسا کوئی حل نکالیں کہ سیاست بھی ساتھ ساتھ ہو

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ کوئی ایک اسکینڈل ہو تو بتائیں، چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہوتے سینچری ہوئی، وزیراعظم عمران خان پروٹوکول استعمال نہیں کرتے لیکن ہیلی کاپٹر میں گھومتے ہیں، وزیراعظم کو پتہ نہیں چلتا اور ان کی حکومت میں فیصلے ہوجاتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسی حکومت نہیں آئی تھی جو کیپسول میں رہتی ہو۔

مرتضیٰ وہاب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوائیں منہگی ہوجاتی ہیں کہتے ہیں پتہ نہیں، چینی اور گیس منہگی ہو تو کہتے ہیں نوٹس لے لیا، وفاقی کابینہ میں ایسے حضرات ہیں جن کے اپنے بزنس انٹرسٹ ہیں، کابینہ ارکان کےبزنس انٹرسٹ میں وہ فیصلےکیےجاتےہیں جس سے عوام کا استحصال ہوتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام دشمن پالیسز کےخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے پروجیکٹس سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ تھرکول منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان سالانہ 3 سے 4 ارب ڈالر پام آئل کی امپورٹ کیلیے خرچ کرتا ہے، حکومت سندھ نے ٹھٹھہ میں ایک جگہ کو پام پلانٹیشن کے لیے مختص کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ماہرین نے بتایا کہ یہ جگہ پام کی پلانٹیشن کے لیے سازگار ہے، اس جگہ پام کے بیجوں کو لگایا گیا، اب وہ درخت بن کر پھل دے رہے ہیں، ماہرین کے مطابق پھل کی کوالٹی عالمی معیار کے مطابق ہے، بیج سے درخت اور پھر پھل سے تیل نکالنے کا طریقہ کار سندھ حکومت مکمل کر چکی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت یہ اہم سنگ میل عبور کرچکی ہے، یہ منصوبہ ٹھٹھہ کے عوام کے لیے گیم چینجرثابت ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے مزید 1600 ایکڑ زمین کاٹھور میں پام کے لیے مختص کردی ہے، یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ باتیں کون کرتا ہے اور کام کون کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *