Categories
Breaking news

یہ جنگ اب عمران کی کرسی کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے، بلال غفار

یہ جنگ اب عمران کی کرسی کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے، بلال غفار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بلال غفار کا تحریک عدم اعتماد سے متعلق کہنا ہے کہ یہ جنگ اب عمران کی کرسی کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی کی کورنگی سے کاروان وفا ریلی نکالی گئی۔

صدر کراچی، پی ٹی آئی بلال غفار نے کہا کہ کے پی الیکشن کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، کراچی کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ وہ عمران کے ساتھ ہیں، اپوزیشن کا فارن فنڈنگ ایجنڈا ہے ہم ناکام بنائیں گے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار کا مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نہیں تم بھکاری ہو، یہ بے غیرت تھے جو مشرف سے ڈیل کرکے باہر گئے تھے، ان بے غیرتوں نے این آر او مانگا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی راجہ اظہر نے کہا کہ لوگ جوق در جوق عمران خان کے ساتھ نکلے ہیں، کراچی کے لوگوں نے کاروان وفا کا بہت ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کورنگی اور سہراب گوٹھ سے ہوتی ہوئی بہادرآباد چار مینار چورنگی پر اختتام پزیر ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.