Categories
Breaking news

یہ الیکشن نہیں، ووٹ چوروں کے خلاف جاری جنگ ہے، مریم نواز

Advertisement
یہ الیکشن نہیں، ووٹ چوروں کے خلاف جاری جنگ ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن نہیں، ووٹ چوروں کے خلاف جاری جنگ ہے، ہماری جنگ تمھارے ساتھ نہیں، تم تو لے پالک بچے ہو، تابعدار بندے نے عوام کی خدمت نہیں کی، سلیکٹرز کی خدمت میں لگ گیا۔

Advertisement

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں انتخابی جسلے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خواجہ آصف نے کہا تھا ’کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے‘۔

Table of Contents

x
Advertisement

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ خواجہ آصف کو نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑنے کی سزا مل رہی ہے، خواجہ آصف نے جو ایوان میں کہا تھا وہ آج پورا پاکستان کہہ رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام مہنگائی کی شکایت کریں تو وہ کہتا ہے کہ خرچے کم کریں، عمران خان کے آگے آٹا چور، پیچھے بجلی چور، دائیں چینی چور، بائیں گیس چور اور نیچے اے ٹی ایم مشینیں ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں سے اب وہ انڈے، مرغی اور کٹے پر آگیا، عوام بتائیں کسی کو انڈا، مرغی یا کٹّا ملا؟ جس کے پاس کٹّا تھا وہ مرغی پر آگیا، جس کے پاس مرغی تھی وہ انڈے پر آگیا، جس کے پاس انڈے تھے وہ فاقوں پر آگیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں ’’پکیاں سڑکاں اور سوکھے پینڈے‘‘ بنائے، عمران خان ایسا آیا کہ پنجاب کے عوام کہہ رہے ہیں، ’’ٹوٹیاں سڑکاں تے اوکھے پینڈے‘‘، انہوں نے جو میٹرو بنائی، وہ چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے، آج پنجاب شہباز شریف کو یاد کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *