Categories
Breaking news

یہاں ہمارا کوئی منتخب نمائندہ نہیں لیکن پھر بھی تفریق خدمت کر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہابایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے صرف بحران دیئے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں مثالی پارک کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کل ملیر میں پارکس اور گرین بیلٹ کا افتتاح کیا تھا اور اب شاہ فیصل کالونی میں بھی گرین…

انہوں نے کہا کہ یہاں ہمارا کوئی منتخب نمائندہ نہیں لیکن پھر بھی تفریق خدمت کر رہے ہیں۔ ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور آگے بھی خدمت کرتے رہیں گے۔ بورڈ ٹینڈر کی بِڈ 6 جنوری کو کھلے گی اور کام شروع ہو جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیاتی ادارے اپنے بجٹ سے یہ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جبکہ 7، 8 اور 9 جنوری کو گولڈ فیسٹیول منانے جا رہے ہیں جس کا میلا فریئر حال میں سجے گا۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں پھولوں کا فیسٹیول سجے گا۔ ہم ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کے وعدے کرنے والوں کی طرح مکر نہیں گئے ہیں۔ اس وقت پاکستان کے شہری مہنگائی کے بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ افراط زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہم زرعی ملک ہیں اور اب کھاد کی کمی بھی سر اٹھا رہی ہے۔ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے صرف بحران دیے ہیں اور اخلاقیات کا بحران سب بحرانوں سے بڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.