Categories
Breaking news

یو این مشن میں پاک فوج کے حوالدار شہید

یو این مشن میں پاک فوج کے حوالدار شہید

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ یو این مشن میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق شہید ہو گئے۔

یو این مشن دار فور، پاک فوج کے لانس نائیک شہید

شمالی افریقی ملک سوڈان کے علاقے دار فور میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے لیے خدمات انجام دینے والے پاک فوج کے لانس نائیک فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار شفیق سینٹرل افریقن ریپبلک میں خدمات کے دوران شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حوالدار شفیق کی نمازِ جنازہ میاں چنوں میں ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار شفیق فروری 2021ء میں یو این مشن میں شامل ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ شہید کے سوگواران میں بیوہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک 162 اہلکار امن مشن میں خدمات کے دوران شہید ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *