Categories
Breaking news

یوکرائن کا طیارہ گرانے کا الزام، 10 عہدیداروں پر فرد جرم عائد

Advertisement
Advertisement

ایران میں گزشتہ سال یوکرائن کے مسافر طیارے کو مار گرانے کے الزام میں 10 عہدیداروں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کے ایک فوجی پراسیکیوٹر نے یوکرائن کے طیارہ حادثے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ 10ملزمان کو بہت جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا، 10 افراد کو انضباطی کارروائی کا سامنا ہوگا جن میں انہیں ملازمت سے رخصت یا مدت ملازمت میں تخفیف بھی ہوسکتی ہے تاہم فوجی پراسیکیوٹر نے ملزمان کے نام بتانے سے گریز کیا ہے۔گزشتہ سال ایرانی میزائل لگنے سے تہران سے اڑنے والا یوکرائن کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے تھے، ایران نے واقعے کو انسانی غلطی قرار دیا تھا

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *