
ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے یہود مخالف تبصرے کرنے کے الزام میں اسلامی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کے آفیشل ویب چینل کو معطل کردیا۔
ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کے تقریباً 30 لاکھ سبسکرائبرز تھے اور ان کے لیکچرز کو بڑی تعداد میں سراہا جاتا تھا۔
اسلامی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کے چاہنے والے یوٹیوب کے اقدام پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ اسلام کے عظیم اسکالر ہیں جنہوں نے کبھی تشدد کی تبلیغ نہیں کی اور اپنے پیروکاروں کو تعلیم حاصل کرنے اور جدید ٹیکنالوجی سیکھنے کی تلقین کی۔
تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے یوٹیوب پر ڈاکٹر اسرار احمد آفیشل یوٹیوب چینل کو بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلاموفوبیا کی بدترین شکل قرار دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ لاکھوں سبسکرائبرز اور کروڑوں ویورز کا حامل یہ عالمی شہرت یافتہ یوٹیوب چینل اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں روزِ اوّل سے کھٹکتا تھا۔
شجاع الدین شیخ نے کہا کہ مختلف مواقع پر جھوٹے عذر تراش کر بارہا اس پر پابندی لگانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے اس شرمناک فعل کے جواب میں تنظیم اسلامی نے متعلقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے بھرپور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔
شجاع الدین شیخ نے متنبہ کیا کہ اگر مسلمانوں نے انفرادی طور پر اور امتِ مسلمہ میں بحیثیت مجموعی اسلاموفوبیا اور تعصب پر مبنی اس طرح کے واقعات کے خلاف بروقت اور بھرپور ردعمل نہ دیا تو اسلام دشمن قوتوں کی طرف سے اس نوعیت کے مزید اشتعال انگیز اقدامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
تحریک عدم اعتماد سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت صدارتی ریفرنس کیساتھ ہوگی
سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت صدارتی ریفرنس کیساتھ ہوگی۔
-
کراچی :عمارت گرنے کا واقعہ، ملبہ اٹھانے کا کام شروع نہیں ہوسکا
کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں گرنے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام شروع نہیں کیا جاسکا
-
فیاض چوہان کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبروں پر ردعمل
انہوں نے لکھا کہ میں اچھے یا برے وقت میں بھی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ تھا اور آگے بھی اپنے لیڈر کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔
-
شہباز شریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں
-
پرویز خٹک نے مزید ’سرپرائز‘ کا عندیہ دے دیا
پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے عوام کو مزید سرپرائزز کا عندیہ دے دیا۔
-
پیکا ترمیمی آرڈی نینس کیس، سماعت 7 اپریل تک ملتوی
عدالت نے تحریری دلائل جمع کرانےکی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔
-
گورنر پنجاب اور بزدار اسلام آباد طلب، اسمبلی توڑے جانے کا امکان
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو اسلام آباد بلا لیا گیا، پنجاب اسمبلی توڑے جانے کا امکان ہے۔
-
توہین عدالت کیس ، راناشمیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں راناشمیم توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔
-
کرکٹ کھیلو، ملک سے مت کھیلو، سعید غنی کا محمد حفیظ کو کرارا جواب
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ کو سیاست میں مداخلت کرنے پر کھری کھری سُنا دیں۔
-
سپریم کورٹ ثابت کرے کہ آئین محض کاغذ کا ٹکڑا نہیں، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ ہم آئین پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ ثابت کرے کہ آئین محض کاغذ کا ٹکڑا نہیں
-
شہباز اور حمزہ کیخلاف 2 کیسز کی سماعت
لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 2 کیسز کی سماعت اسپیشل کورٹ سینٹرل اور احتساب عدالت میں آج ہورہی ہے، اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
-
عمران خان بطور نگران وزیر اعظم اپنا کام جاری رکھیں گے، صدر نے اعلامیہ جاری کردیا
صدر مملکت کی جانب سے ایوانِ صدر کے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان بطور نگران وزیر اعظم اپنا کام جاری رکھیں گے۔
-
بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ لیگل ٹیم سے ملاقات
اپوزیشن قیادت کو وکلاء کی ٹیم نے قانونی نکات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
-
ذوالفقار علی بھٹو کی آج 43 ویں برسی
-
ملک میں پیدا آئینی صورتحال پر ازخود نوٹس کی سماعت آج
سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ملک میں پیدا آئینی صورتحال پر ازخود نوٹس کی سماعت آج دوپہر ایک بجے کرے گا۔
-
کراچی، اپوزیشن کی چال ناکام بنانے کی خوشی میں PTI کا جشن
کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر رات کو کارکنوں نے رقص کیا جبکہ دیگر مختلف شہروں میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے حق میں ریلیاں نکالیں اور پارٹی قائد سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے نعرے لگائے۔