Categories
Breaking news

یوٹیلٹی اسٹورز پر دالیں مہنگی ہوگئیں

یوٹیلٹی اسٹورز پر دالیں مہنگی ہوگئیں

وفاقی حکومت نے عوام کو دی جانے والی سستی دالوں کی قیمت بڑھا دی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری لیٹر کی مطابق دال چنا کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ موٹے چنے کی قیمت 53 روپے فی کلو بڑھا دی گئی ہے۔

دال چنا کی نئی قیمت 145 روپے سے بڑھا 162 سے 167 روپے فی کلو کر دی گئی ہے جبکہ موٹے چنا کی فی کلو قیمت 213 روپے سے 218 روپے تک ہو گئی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر دالیں مہنگی ہوگئیں

یوٹیلٹی اسٹورز پر میسر دال مسور کی قیمت میں بھی 85 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 215 سے 220 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

جاری کردہ حکمنامے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *