Categories
Breaking news

یونس خان کے عہدے سے الگ ہونے کی مزید وجوہات سامنے آگئیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان کے عہدے سےالگ ہونےکی مزید وجوہات سامنے آگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان اور ایک کرکٹر کےدرمیان اوے سیریز میں شدید جھگڑا ہوا جس کے بعد انہوں نے ٹیم سے کچھ وقت کےلیے قطع تعلق کرلیا، کرکٹر کے ساتھ جھگڑا ایک سے زائد بار ہونے کا بتایا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق یونس خان کےمینجمنٹ کے دیگر افراد کیساتھ بھی معاملات آئیڈیل نہیں تھے جس کے باعث انہوں نے اوے سیریز میں ہی مزید کام نہ کرنے کا کہہ دیا تھا۔یونس خان کا مینجمنٹ کیساتھ روزانہ کی بنیاد پر گلے شکوے کا سلسلہ جاری رہتا تھا، ہوٹل آئسولیشن میں تاخیر سےآنےکی ضد نے معاملات مزید بگاڑ دیے۔
ذرائع کے مطابق ہوٹل آئسولیشن میں تاخیر سے آنے کا مطلب طے شدہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی تھی، طے شدہ پروٹوکولز کےباعث قومی اسکواڈ کوانگلینڈ میں 3 روز کی آئسولیشن کرنی ہے، ریڈ لسٹ ممالک میں شامل ہونے کی وجہ سے طے شدہ پروٹوکولز پر عمل در آمد ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *