Categories
Breaking news

یونان کا 200واں قومی دن، پائلٹ نے خصوصی پرواز سے فضا میں 200 کا ہندسہ ڈرا کیا

Advertisement
Advertisement

افضل ندیم ڈوگر۔۔یورپی ملک یونان کی آزادی کے 200 سال پورے ہونے پر ان کی قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے جہاز سے شاندار فضائی کرتب کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضا میں 200 کا ہندسہ بنایا دیا۔یونان کی آزادی کو ٹھیک دو صدی پوری ہونے کے موقع پر ایجیئن ایئر لائنز نے اپنی ٹیکنیکل ذمہ داری خوبصورت انداز میں نبھاکر اپنے شہریوں کو خوش کر دکھایا۔
ایجیئن ایئر لائنز کی خصوصی فلائٹ اے 31821 نے یونان کے دارالحکومت ایتھنز ایئرپورٹ سے پرواز شروع کی۔ طیارے نے یونان کے جزیرہ نما علاقے تریپولی پر مسلسل پونے تین گھنٹے پرواز کی اور دو گھنٹے 46 منٹ کی اڑان کے بعد اس خصوصی فلائٹ نے واپس ایتھنز ایئرپورٹ پر ہی لینڈ کیا۔ائیرلائن نے اس قومی مقصد کے لیے مارچ 2016 میں اپنی پہلی اڑان بھرنے والی ایربس اے 320 کا انتخاب کیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پائلٹ نے ریڈار کے ذریعے پہلے سے کھینچی ہوئی فضائی لائنوں پر بڑی مہارت سے پرواز کی۔ دو کے ہندسے پر واپس اڑان بھرنے کیلئے پائلٹ کو جہاز سے انتہائی کلوز یوٹرن لینا پڑا۔اس پرواز کے لیے طیارے نے زیادہ سے زیادہ 20 ہزار فٹ کی بلندی پر دو سے تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے درمیان سفر کیا۔
رڈار میں دیکھا گیا ہے کہ اس ٹیکنیکل فلائٹ میں پائلٹ نے بڑی مہارت سے جہاز اڑاتے ہوئے بہت خوبصورت انداز میں 200 کا ہندسہ ڈرا کیا۔یہ سنگ میل بہترین انداز میں عبور کرنے پر فلائٹ ریڈار 24 نے خصوصی نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *