
مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا خواب ممکن نہیں ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو سنگین خلاف ورزیوں پر جوابدہی کے کٹہرے میں کھڑا کرے، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کشمیری بھائی بہنوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا دن ہے، جموں و کشمیر کے عوام نے بھارتی قبضے سے نجات کیلئے تاریخی جدوجہد کی ہے، کشمیریوں کی شہادتیں آزادی سے کم کچھ نہ قبول کرنے کے آہنی عزم کا مظہر ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیرینہ تنازعات کے حل تک اقوام متحدہ کے قیام کے بنیادی مقاصد پورے نہیں ہوں گے، اقوام متحدہ اپنی ساکھ کی بحالی کیلئے کشمیر اور فلسطین تنازعات کا منصفانہ حل یقینی بنائے۔
Table of Contents
دنیا مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے، صدر آزاد کشمیر
آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی 7 لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، دنیا مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں۔
یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مظفر آباد کے آزادی چوک میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
دادو، لیشمینیا کے مزید500 کیس رپورٹ
دادو میں جِلدی مرض لیشمینیا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، مزید500 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
-
سندھ حکومت اور PSP کا معاہدہ کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
سندھ حکومت اور پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق 8 نکات پر مشتمل معاہدے پر صوبائی وزیر ناصر شاہ اور پی ایس پی رہنما ڈاکٹر ارشد وہرہ کے دستخط ہیں۔
-
مکار دشمن مایوسی پھیلانے کی کوشش کرتا ہے: کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ
کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا کہنا ہے کہ مکار دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے مایوسی پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔
-
پاکستان میں سائبر پٹرولنگ کا آغاز کر رہے ہیں: ڈی جی FIA
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللّٰہ عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سائبر شکایتوں میں دگنے سے بھی زیادہ اضافہ ہو گیا ہے اور اس صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ملک میں سائبر پٹرولنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
-
ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیری جبر کا شکار ہیں، آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت ہوتی تو مودی مقبوضہ کشمیر کی تاریخی حیثیت ختم کرنے کی جرات نہ کرتا، ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیری جبر و تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں
-
صدر عارف علوی نے یادگارِ شہدا کا افتتاح کردیا، آرمی چیف بھی شریک
صدرِ مملکت عارف علوی نے یادگار شہدا کا افتتاح کردیا، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا تیار کی گئی۔
-
حکمراں کشمیر کی طرح ملک کا بھی سودا کرسکتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں
-
مسئلہ کشمیر حل کرانے کا وقت آ گیا: آرمی چیف
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔
-
مولانا عبدالغفور حیدری پمز میں داخل
جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر، اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو عارضۂ قلب کی شکایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
-
عسکری پارک کا نام کشمیر پارک رکھ دیا گیا ہے: مرتضیٰ وہاب
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آج 5 فروری کو یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر کراچی کے عسکری پارک کا نام بدل کر کشمیر پارک رکھ دیا گیا ہے۔
-
وزیرِ اعظم کی چائنہ انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن کے چیئرمین سے آن لائن ملاقات
پڑوسی ملک چین کے دورے پر پہنچنے والے وزیرِ اعظم عمران خان نے چائنہ انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن کے چیئرمین سے آن لائن ملاقات کی
-
کراچی: نسلہ ٹاور کو مکمل طور پر گرا دیا گیا
کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے غیر قانونی قرار دی گئی 15 منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو مکمل طورپر گرا دیا گیا ہے۔
-
خطے کی ترقی کا انحصار جموں و کشمیر کےتنازع کے پرُامن حل پر ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا یوم یکجہتی کشمیر پر کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور ترقی کا انحصار جموں و کشمیر کےتنازعہ کے پرُامن حل پر ہے۔
-
دنیا مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے، صدر آزاد کشمیر
آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی 7 لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، دنیا مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے
-
1 روز میں 16 ہزار سے زائد کورونا مریض شفایاب
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 67 فیصد ریکارڈ کی گئی، مزید 28 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 16 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو گئے۔
-
وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب جا رہا ہے، شوکت ترین
وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب جا رہا ہے۔