جمیکا کے عالمی شہرت یافتہ سابق ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی کرکٹ کے مداح نکلے۔ وہ صرف کرکٹ دیکھتے ہی نہیں بلکہ کھیلتے ہیں اور اچھی بیٹنگ بھی کرتے ہیں۔یوسین بولٹ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے وڈیو شیئر کی۔ بیٹنگ کرتے یوسین بولٹ پہلی بال ٹُک کرتے ہیں جبکہ دوسری بال پر کور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔
