Categories
Breaking news

یوسف گیلانی کی چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ملتوی

یوسف گیلانی کی چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت ملتوی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 جون تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔

یوسف گیلانی کے وکیل جاوید اقبال اور چیئرمین سینیٹ کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے معاون وکیل پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہ ہوسکے، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے جمع کروائی گئی التوا کی درخواست منظور کرلی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *