
سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 2013ء میں عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اِس وقت حکومت میں نہ آئیں۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں واحد وزیراعظم تھا جس نے 5 بجٹ پاس کیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جب 2013ء میں گرے تھے تو میں ان سے ملنے گیا تھا، میں نے ان سے کہا آپ کو ابھی حکومت میں نہیں آنا چاہیے۔
موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات ابتر ہوئے ہیں، ان کے دور میں 3 وزیر خزانہ تبدیل ہوئے، 3 وزیروں کا تبدیل ہونا اچھی خبر نہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ عوام سمجھدار ہیں، انہیں معلوم ہے کہ پوری دنیا میں کیا حالات ہیں، ہم سخت فیصلے کر رہے ہیں، اس سے ڈالر ریٹ بھی کم ہوگا۔ مہنگائی بھی کم ہوگی، سعودی عرب، امریکہ اور برطانیہ بھی معاہدے کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کے مستقبل کے لیے غیرمقبول فیصلے کر رہے ہیں، اگر آپ نیب قانون پر پریشان ہیں تو سنیں، ہم آپ کے حق کی بات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افواہ ہے کہ ڈالر اکاؤنٹ منجمد ہوجائیں گے، یہ افواہ تب بھی اڑی تھی جب میں وزیراعظم تھا۔
یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ میں جب وزیراعظم بنا تب دنیا میں بحران تھا، میں نے معیشت کو زراعت کی طرف کیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا لاپتہ افراد سے متعلق ہر ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں لاپتہ افراد کے حوالے سے کابینہ کی قائم کردہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
-
ایک اور بجٹ آرہا ہے، وہ اصل بجٹ ہو گا، شوکت ترین
شوکت ترین نے دعویٰ کیا کہ ہمارے وقت میں تو لوڈ شیڈنگ نہیں تھی۔
-
تحریک انصاف کا حکومتی اتحادی جماعتوں کو مشترکہ انتخابی نشان دینے کا مطالبہ
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو خط بھی لکھ دیا۔
-
پرویز مشرف کی واپسی کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مستقل سیکرٹری قانون کے لیے حکومت سے مطالبہ کروں گا۔
-
پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد، ایف بی آر
نوٹی فکیشن کے مطابق جس پیٹرول پر10 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ہے اس پر ریگو لیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
-
آئی ایم ایف سے شرائط تقریباً طے ہو گئیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے شرائط تقریباً طے ہو گئی ہیں، کوئی اور شرط نہ لگا دی تو یہ معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔
-
عمران خان مسلسل ایک بیانیےکی تلاش میں ہیں: شیری رحمٰن
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر، سینیٹر شیری رحمٰن کا سابق وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل ایک بیانیےکی تلاش میں ہیں۔
-
صدر PTI کے سیکٹر انچارج بنے ہوئے ہیں، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر مملکت اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے سیکٹر انچارج بنے ہوئے ہیں۔
-
لاپتہ زاہد امین کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے سے متعلق رپورٹ طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ زاہد امین اور صادق امین کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران زاہد امین کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
-
کل رات 20 منٹ کی بارش سے حکومتی کارکردگی سامنے آگئی: حافظ نعیم
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کل رات 20 منٹ کی بارش سے حکومت کی کارکردگی سامنے آ گئی ہے۔
-
پاکستان سے معاشی تعاون بڑھ سکتا ہے، روسی قونصل جنرل
کراچی میں روسی قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف کا کہنا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بڑھ سکتا ہے، تیل، گیس، توانائی اور زراعت سمیت کئی شعبوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
-
دعا زہرا کی عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کرینگے، وکیل جبران ناصر
دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ عدالت نے فیصلے میں ہمیں کہا ہے کہ آپ عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کر سکتے ہیں۔
-
عمران خان کو اقتدار کے سوا کسی مسئلے میں دلچسپی نہیں، ناصر حسین شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو اقتدار کے سوا کسی قومی مسئلے میں دلچسپی نہیں
-
قونصل جنرل UAE بخیت عتیق الرومیتی کا سندھ اسمبلی کا دورہ
کراچی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا ہے۔
-
آرٹیکل 63A کی تشریح پر نظرِ ثانی کیلئے سپریم کورٹ بار کی درخواست دائر
سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی ریفرنس کے معاملے میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرِ ثانی کے لیے سپریم کورٹ بار نے درخواست دائر کر دی۔
-
یہ پی ٹی آئی دور کی کس اہم شخصیت کی تصویر ہے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ہر روز کئی مشہور شخصیات نئی نئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں