Categories
Breaking news

یورپ اور امریکا کیلئے جلد پروازیں آپریٹ کریں گے، غلام سرور

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ہوا بازی کی تنظیم نے پی آئی اے کے محفوظ اور بہترین ایئرلائن ہونے کی تصدیق کر دی، جلد ہی اب یورپ، امریکہ اور مشرق وسطیٰ آپریٹ کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران غلام سرور خان نے کہا کہ کورونا وائرس اور بین الاقوامی پابندیوں کے دوران بھی ایئرلائن کو مالی نقصان نہیں ہوا بھارتی ایئر لائن کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

اکاؤ نے پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد تمام پابندیاں ختم کردیں

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاؤ نے بذریعہ خط اپنے تمام سیفٹی اعتراضات واپس لے لئے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے تمام ملازمین، پائلٹ انجینیئر اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے ملازمین کے کوائف اور ڈگریوں کی تحقیقات ڈیڑھ سال کی طویل مدت میں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ 2 ہفتوں کے لیے بین الااقوامی ہوا بازی کی تنظیم کی ٹیم نے پاکستان کے تمام تر انتظامی امور اور اصلاحات کا جائزہ لینے کے بعد ایئرلائن کو بین الاقوامی طور پر یورپی یونین، مشرق وسطیٰ اور امریکہ میں آپریشن بحال کرنے اور مزید نئے روٹس پر بھی آپریٹ کرنے کی اجازت دی ہے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ 29 کے بجائے اب 34 جہازوں تک پہنچ گئے ہیں، کورونا اور دنیا بھر میں پابندیوں کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں، افغانستان سے فورسز کے انخلا کے دوران خصوصی آپریشن کے ذریعے بالکل بھی مالی نقصان کا سامنا کرنے سے خود کو محفوظ رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.