Categories
Breaking news

یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں پر مہاجرین کا بڑا بحران

برسلز (دوست نیوز) یورپی یونین (ای یو)کی بیرونی سرحدوں پر مہاجرین کا بڑا بحران ہے، ای یو نے پاکستان سمیت 30ملکوں سے اپنے شہریوں کو بیلاروس جانے سے روکنے کی درخواست کی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق کونسل آف یورپ نے بیلاروس کے حکام کے لئے اپنی ویزا سہولت کو جزوی طور پر معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بیلاروس کے حکام کی جانب سے یورپ کے خلاف مہاجرین کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا جواب دینا ہے، جسے یورپ ہائبرڈ اٹیک تصور کررہا ہے۔ دوسری جانب بیلاروس نے یورپی یونین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہائبرڈ حملے کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.