Categories
Breaking news

یورپی یونین کا معیشت کی بحالی کے لیے اربوں ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان

Advertisement
Advertisement

یورپی یونین کے ارکان پارلیمان نے معیشت کی بحالی کے لیے 815 ارب ڈالر کے ریکوری فنڈ کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی ہے۔ یہ مالی پیکج یورپی یونین کے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی معیشتوں کو دوبارہ بحال کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ یہ فنڈنگ آئندہ تین برس تک کے لیے دستیاب ہو گی اور یورپی یونین کی حکومتیں اپنی معیشتوں کی بحالی کے منصوبوں کے لیے تیرہ فیصد تک مالی اعانت کی درخواست کر سکتی ہیں۔ اٹھارہ یورپی ممالک یہ فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے اپنی درخواستیں پہلے ہی یورپی کمیشن میں جمع کرا چکے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *