Categories
Breaking news

یورپی چیمپین شپ سے قبل فٹ بالرز کو ویکسین لگائی جائے، ہسپانوی وزیر کھیل

بارسلونا (محمد نبی) ہسپانوی وزیر برائے کھیل اور ثقافت جوس مینوئل رودریگئوز اوریبیز (José Manuel Rodríguez Uribes) نے اسپین کی قومی فٹ بال ٹیم کے حوالے سے ویکسی نیشن کی پالسی کا دفاع کیا ہے۔ وہ جمعہ کے روز یورپی چیمپین شپ کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ منگل کے روزCadena SER کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر نے کہا ہے کہ سارے کے سارے فٹ بال کھلاڑیوں کو ویکسین لگائی نہیں جا رہی۔ صرف ہسپانوی ٹیم کو ویکسین لگے گی کیوں کہ وہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں ہمیں پیش کرنے جا رہے ہیں۔

پیر سے کاتالونیا میں ویکسی نیشن کا عمل 45 سے 49 ایج گروپ کے لئے شروع ہو چکا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فی الحال کھلاڑیوں کی دوگنی عمر کے افراد کورونا کے خلاف تحفظ پا رہے ہیں۔ تاہم اوریبیز نے زور دیا ہے کہ ہسپانوی فٹ بال ٹیم کو استثنیٰ حاصل ہے۔ ان کے بقول اس کی وجہ عمر کے علاوہ خطرات کے عوامل بھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *