
یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت چھٹا اجلاس منگل کی شام یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ہیڈکوارٹرز برسلز میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت یورپین خارجہ امور کے سربراہ اور نائب صدر جوزپ بوریل اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشترکہ طور پر کی۔
پاکستانی وقت کے مطابق رات دیر گئے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کی بنیاد پر پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے باہمی روابط کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس اور پاکستان کے سفارتی ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں جو امور زیر غور آئے، ان میں پاکستان کے ساتھ جی ایس پی پلس اور اس سے جڑے 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد، اس سے وابستہ ضروری قانون سازی، افغانستان میں طالبان کی آمد کے بعد کی معاشی اور سیاسی صورتحال، ماحولیات، فیٹف سے جڑے مسائل، خطے اور وسیع تر علاقائی مفادات پر ایک دوسرے کا نقطہ نظر جاننے کے علاوہ مختلف معاملات پر یورپین خدشات اور اس پر پاکستان کا موقف شامل تھے۔
یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے اعلامیے کے مطابق ہائی ریپزینٹیٹیو جوزپ بوریل نے ان مذاکرات میں انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ بنیادی آزادیوں کو مضبوط اور تحفظ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مذہب اور عقیدے کی آزادی، بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور پرامن بقائے باہمی اور اقلیتوں کے حقوق پر توجہ مرکوز کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلاموفوبیا، زینوفوبیا اور مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ عزم کی ضرورت پر زور دیا۔
جوزپ بوریل نے پاکستان کی پارلیمنٹ کی طرف سے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے بل کو منظور کرنے پر تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ انسداد تشدد بل اور انسانی حقوق سے متعلق دیگر قانون سازی بھی جلد ہی منظور کر لی جائے گی۔
اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر مذاکرات کے اس دور میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں نے استحکام کو فروغ دینے اور منشیات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ روابط پر اتفاق کیا۔
فریقین نے افغانستان کے سنگین لیکویڈیٹی چیلنجز کو بھی تسلیم کیا جو جائز بینکاری خدمات کو متاثر کر رہے ہیں۔
ان مذاکرات میں یورپین یونین نے پاکستان کی جانب سے افغانستان سے یورپین شہریوں کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی پاکستان نے افغانستان پر علاقائی سیاسی مشاورت کے طریقہ کار میں یورپین یونین کی شمولیت کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔
مذاکرات میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازع علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کی کوششوں پر پاکستان کی گہری تشویش کا اعادہ کیا۔
جواب میں یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اس بات پر زور دیا کہ یورپین یونین جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے تحمل سے کام لینے اور تنازعے کو سیاسی انداز اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
ان مذاکرات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے یاد دلایا کہ آئندہ آنے والے سال میں پاکستان اور یورپ کے درمیان تعلقات کو 60 سال ہوجائیں گے، جسے یاد گار انداز میں منایا جائے گا۔
انہوں نے اس موقع پر یورپین خارجہ امور کے سربراہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
اس موقع پاکستان سے وزارت خارجہ کے عملے کے علاوہ، یورپین کی پاکستان میں سفیر اندرولا کامینارا اور یورپین یونین میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ بھی موجود تھے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
-
شیری رحمان کا منی بجٹ پر بحث نہ کرنے پر قائمہ کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ
ممبران کمیٹی نے بنکوں کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو کریڈٹ کارڈ جاری کرنے سے انکار پر اظہار برہمی کیا۔
-
پنجگور میں شکار کیلئے جانے والے 5 افراد کی لاشیں برآمد
مقتولین کی شناخت حمزہ، امان جان، شعیب، خلیل اور داؤد کے ناموں سے ہوئی ہیں، مقتولین کی عمر یں 25 سے 35سال تک تھیں۔
-
کراچی میں بلاول بھٹو زرداری سے پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کی ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کوہ پیما اسد علی میمن نے ملاقات کی ہے۔
-
کراچی میں آئی ٹی کے ماہر کروڑ پتی نوجوان کا قتل، اہلیہ اور ملازم گرفتار
راجہ عمر خطاب کے مطابق شارع فیصل پر واقع سینٹر کے مالک آغا خانی نوجوان شہباز نتھوانی کی اہلیہ مئی میں جھگڑے کے بعد ناراض ہوکر اپنی ماں کے گھر ملیر چلی گئی تھی۔
-
سیالکوٹ جیسے واقعے کے ذمہ دار عناصر کیخلاف زیرو ٹالرینس ہونی چاہیے، کور کمانڈرز کانفرنس
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، آرمی چیف نے سرحدوں کے حوالےسے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
-
پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کا بھارتی جنرل بپن راوت کی موت پر اظہار افسوس
پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی حادثے المناک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
-
شاہ محمود قریشی دورہ بیلجیئم مکمل کرکے وطن روانہ
پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنی ہم منصب صوفی ولمس کی دعوت پر دورہ بیلجیئم مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہوگئے۔
-
پی ایم سی کا میڈیکل کالجز کو انتباہ، 65 فیصد سے کم نمبر والوں کو داخلہ نہ دیا جائے
پاکستان میڈیکل کمیشن نے ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی انتظامیہ اور میڈیکل میں داخلوں کے خواہش مند طلبہ کو متنبہ کیا ہے کہ کمیشن کے داخلوں کے طریقہ کار کی خلاف ورزی پر کالجز کی رجسٹریشن منسوخی سمیت سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
-
انڈونیشیا میں بحری جہاز پر پھنسے 46 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
چھیالیس افراد پر مشتمل عملے کو بھی کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تھیں جن کی مالیت پانچ لاکھ ڈالر کے لگ بھگ تھی۔
-
فیصل آباد واقعہ: ہم نے کپڑے خود نہیں اُتارے، ملزمان نے بے لباس کیا، متاثرہ خاتون
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ہم دو گھنٹے چنگل میں پھنسی رہیں، کوئی بچانے نہیں آیا، کسی نے بچانے کی کوشش نہیں کی، سب تماشہ دیکھتے رہے۔
-
ہمیں دھاندلی سے نکال کر نااہل حکومت کو لایا گیا، احسن اقبال
مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں دھاندلی سے نکال کر نااہل حکومت کو لایا گیا، تین سال میں ہماری آبادی اوور اسپیڈ اور معیشت انڈر اسپیڈ آچکی ہے، نوجوانوں کے لئے راستے بند کردیےجائیں تو انقلاب آتا ہے
-
اب بھی کہتا ہوں کہ پاکستان میں کم مہنگائی ہے ،وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب بھی کہتا ہوں کہ پاکستان میں دیگر ملکوں سے کم مہنگائی ہے، تین ماہ پہلے پلان بنایا کہ کس طرح لوگوں پر مہنگائی کا دباؤ کم کرسکتے ہیں، کسان کارڈ کے ذریعے کسان کو پانچ لاکھ کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا
-
سیالکوٹ واقعے کے 34 مرکزی ملزمان گرفتار ہیں، ڈی پی او
سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہوئے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے فیکٹری منیجر پریانتھا کماراکے کیس سے متعلق ڈی پی او کاکہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 34 سے زائد مرکزی ملزمان گرفتار ہیں جنہیں 21دسمبر کو دہشت گردی عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔
-
سراج درانی کی پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی آمد، اجلاس کی صدارت
سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ اسمبلی قوانین کے مطابق چلتی ہے کسی کو اعتراض ہے تو عدالت سے رجوع کیا جانا چاہیے، انہوں نے اپنے کیسز پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔
-
نور مقدم کی بہن عدالت میں رو پڑیں
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران مقتولہ نور مقدم کی بہن سارہ مقدم رو پڑیں۔