Categories
Breaking news

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلی ہونے کا امکان

Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)چیمپئنز لیگ کے گروپ سٹیج میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 36 کردی جائے گی جس کے بعد ہر ٹیم گروپ سٹیج میں 10 میچ کھیلے گی جس میں 5 میچ ہوم اور 5 میچ مخالف ٹیموں کے گرائونڈ پر ہوں گے
گروپ سٹیج میں ٹیموں کو گروپوں میں تقسیم نہیں کیا جائے گا بلکہ تمام ٹیمیں ایک ہی گروپ میں موجود ہوں گی اور ہر ٹیم کو اس کی مخالف ٹیموں کے بارے میں بتادیا جائے گا اور گمام میشےمکمل. ہونے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر تمام 36 ٹیموں کی درجہ بندی کی جائے گی
گروپ سٹیج کے بعد رائونڈ آف 16 منعقد ہوگا جس میں گروپ سٹیج کی ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرلیں گی جبکہ باقی 8 ٹیموں کا فیصلہ 9ویں نمبر سے 24 ویں نمبر تک آنے والے ٹیموں کے درمیان پلے آف رائونڈ کے ذریعے ہوگا
چیمپئنز لیگ میں ہر لیگ سے 4 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جبکہ اگر کوئی بڑی ٹیم چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکے گی تو کچھ ٹیموں کو ان کے پچھلے 5 چیمپئنز لیگ کی کارکردگی کی بنیاد پر بھی چیمپئنز لیگ کھیلنے کی اجازت دی جائے گی .اس تبدیلی سے چیمپئنز لیگ کے ایک سیزن کے میچوں کی تعداد 125 سے بڑھ کر 225 ہوجائے گی . اگلے ہفتے یہ تبدیلی منظور ہونے کی صورت میں 2024-25 سیزن سے اس تبدیلی کو نافذ کردیا جائے گا

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *