Categories
Breaking news

یش راج فلمز کا اسٹریمنگ سروس پر سرمایہ کاری کا فیصلہ

بھارت کی سب سے مشہور پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز نے اپنی اسٹریمنگ سروس شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مشہور پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز نے اپنی اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کے لیے67 ملین بھارتی روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، اسٹریمنگ پلیٹ فارم کا نام ’وائی آر ایف انٹرٹینمنٹ‘ رکھا جائے گا۔
یہ اسٹریمنگ سروس بھارت کی مقامی اسٹریمنگ مارکیٹ کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ملک سے باہر رہنےوالی بھارتی عوام کو بھی اپنا ہدف بنائے گی، جو’زی فائیو‘ اور ’سونی لائیو‘جیسے او ٹی ٹی(OTT) پلیٹ فارمز سے مقابلہ کرے گی۔رپورٹ کے مطابق، یش راج فلمز کےچیئرمین آدتیہ چوپڑا بھارت میں ڈیجیٹل مواد کی پیداوار کو بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آدتیہ چوپڑا وژن اور کہانی بیان کرنے کے عالمی معیار کو ہندوستان میں جڑی کہانیوں سے ملانا چاہتا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ’یہ وہ لمحہ ہو سکتا ہے جو او ٹی ٹی (OTT) کی جگہ کو ہمیشہ کے لیے نئی شکل دے‘۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ یش راج فلمز کے بہت بڑے منصوبے ہیں اور وہ جلد ہی اپنی حکمت عملی تیار کریں گے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.