Categories
Breaking news

یاسمین راشد نے ایک ایم ایس کو معطل کر دیا، دوسرے کو آخری وارننگ

Advertisement
Advertisement

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسیمین راشد نے ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ کے ایم ایس کو معطل اور وہاڑی کے ایم ایس کو آخری وارننگ دے دی۔وزیر صحت پنجاب نے ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر اظہر امین کو شیخوپورہ کو معطل کردیا۔دوسری طرف ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی ڈاکٹر محمد فاضل کو آخری وارننگ دے دی ہے۔ایم ایس ڈاکٹر اظہر امین اور عملہ محکمہ صحت کی ٹیم کے دورے کے دوران غائب تھا، یہی بات اُن کی معطلی کی وجہ ٹھہری ہےوزیر صحت پنجاب نے اے ایم ایس ڈاکٹر عبدالقیوم خان اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر خالد صفدر کو بھی فوری تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
ادھر ایڈیشنل سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب ڈاکٹر شاہد لطیف نے وہاڑی اسپتال کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹ ڈاکٹر یاسمین راشد کو پیش کی۔یاسمین راشد نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں 100 فیصد میرٹ پر 32 ہزار ڈاکٹر بھرتی کیے گئے۔وزیر صحت پنجاب نے مزید کہاکہ کسی بھی سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی غیرحاضری برداشت نہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *