Categories
Breaking news

یاسر پاکستان کے مستقبل کیلئے فکر مند

Advertisement
Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر حسین نے گدھا گاڑی پر سوار بچوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے اپنی فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان سیر و تفریح کے لیے گئے یاسر حسین اپنی گاڑی کے برابر سے گزرنے والی گدھا گاڑی پر سوار بچوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اُن کے مستقبل کے حوالے سے فکر مند دکھائی دیئے۔انہوں نے لکھا کہ ’یہ بچے قوم کے معمار ہیں، مگر اس قوم میں ایسے بچے ہر دور اور ہر حکومت میں دِکھتے رہے ہیں، یہ بچے جوان ہونے سے پہلے بوڑھے ہو جاتے ہیں۔‘
اداکار نے لکھا کہ ’ ان بچوں کو گدھا گاڑی چلاتے سڑکوں پر کوئی دیکھتا ہی نہیں تو ان کے بارے میں کوئی سوچے گا کیسے۔‘انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں فکر انگیز سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’کیا کسی وزیر کے بچے گدھا گاڑی چلاتے دیکھے ہیں کسی نے؟ یاسر نے اپنی پوسٹ میں ہیچ ٹیگ ’سوچو، دیکھو اور بولو‘ کا بھی اضافہ کیا۔اداکار یاسر کے اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ امر خان نے یاسر کے اس اقدام کو قابلِ ستائش قرار دیا اور لکھا کہ کاش کے اس ملک میں مثبت اقدام بھی وائرل ہوں یاسر نے امر خان کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہاں وائرل صرف ڈانس ہوتا ہے یا متنازع باتیں۔‘

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *