Categories
Breaking news

یاسر نواز کے بیان کے بعد علیزے شاہ کی پہلی پوسٹ

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کے بیان کے بعد انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہی ہیاداکارہ نے تصویر کو ایک مختصر اور موجودہ صورتحال کی مناسبت سے کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’چلیں! کوئی بات نہیں۔‘علیزے شاہ کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے ایسا کیپشن یاسر نواز کے حالیہ بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے لکھا ہے۔اس کے علاوہ علیزے شاہ نے اپنی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اُنہوں نے امریکی گلوکارہ بلی ایئلیش کا مقبول ترین گانا ’نوٹ مائے ریسپانسیبلیٹی‘ کے بول لکھے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *