Categories
Breaking news

ہیپی برتھ ڈے میرے عظیم قائد، مراد علی شاہ کا ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر پیغام

ہیپی برتھ ڈے میرے عظیم قائد، مراد علی شاہ کا ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے قائد عوام، شہید ذوالفقار علی بھٹو کو 94ویں سالگرہ پر مبارکباد دی گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 94ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، بھٹو صاحب کی سیاسی بصیرت کی مثالیں دنیا کی سیاسی ترقی میں ہمیشہ موجود رہیں گی۔۔

انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت تھے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کے لیے خدمات ناقابل تسخیر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایک متفق آئین دیا، شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طاقت ملک کے غریب عوام، ہاری، مزدور طبقہ تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ شہید بھٹو کا کارنامہ ہی تھا کہ لاکھوں پاکستانیوں کو مڈل ایسٹ، یورپ اور دیگر ایشیا اور افریقا کے ممالک میں روزگار دلایا، آج اوورسیز پاکستانیوں کی ٹھیکیداری ایک خانہ بدوش پارٹی کرتی ہے، شہید بھٹو نے اس ملک کو بہترین اور پروقار خارجہ پالیسی دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی، تعلیمی اداروں کا قیام اور سڑکوں کی تعمیر بھی شہید بھٹو کا کارنامہ تھا، جس بھی صوبے کا ذکر ہو اس کا ڈھانچا شہید ذوالفقار بھٹو نے بنایا.

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.