
چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کیس کو فائنل کر دیا ہے۔
یہ بات انہوں نے چیئرمین نورعالم خان کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔
کمیٹی میں بی آر ٹی، مالم جبا، بلین ٹری سونامی، بینک آف خیبر کرپشن، غیر مجاز افراد کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔
چیئرمین پی اے سی نورعالم خان نے سوال کیا کہ کمیٹی نے کچھ انکوائریز نیب کو بھجوائی ہیں، ان میں پیش رفت نہیں ہو رہی، ان کیسز پر پراگریس سست کیوں ہے؟
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بتایا کہ بی آر ٹی اور مالم جبا پرانے کیسز ہیں جو مکمل طور پر بند تھے، پی اے سی کے کہنے پر یہ کیسز ہم نے کھولے، ان کیسز پر کافی تیز پیش رفت ہے، اربوں روپے کے معاملات ہیں، ہم 6 ہفتے سے یہ کیسز دیکھ رہے ہیں، کوشش ہے کہ 6 ماہ میں بی آر ٹی اور مالم جبا کیسز مکمل کر لیں۔
سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان چیئرمین نیب تعینات
انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب لگا دیا گیا ہے۔
چیئرمین نیب نے چیئرمین پی اے سی کو بتایا کہ کوشش ہے کہ جو بھی کریں اس میں صداقت ہو تاکہ اسے اختتام تک پہنچائیں، بینک آف خیبر کیس میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چیلنج صرف بورڈ کا فیصلہ ہو سکتا ہے، ہیلی کاپٹر کیس کو فائنل کر دیا ہے، کچھ سول سرونٹس، سیاستدان اور بعض میڈیا والوں نے ہیلی کاپٹر کا غلط استعمال کیا، اس کی فائنل لسٹ ریٹ لگا کر کے پی حکومت کو بھیج دی ہے، ہم نے سیاستدانوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو بھی کاپی ارسال کی ہے، مالم جبا اسکینڈل کورٹ کی جانب سے بند کیا گیا تھا۔
چیئرمین پی اے سی نورعالم خان نے انہیں ہدایت کی کہ اگر نیب افسران نے کیسز کو سُست کیا تو ان کے خلاف بھی کارروائی کریں، آپ کیسز مکمل کرنے کا ٹائم فریم دیں۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا کہ بی آر ٹی کا کیس 2018ء میں شروع ہوا، نہیں چاہتے کہ تحقیقات میں کوئی غلطی ہو، کیس رکھا جائے تو اس میں صداقت ہو، ان کیسز پر ڈی جیز سے بریفنگ لی ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان کیسز کو جلد از جلد مکمل کریں۔
قومی خبریں سے مزید
-
نادرا اور چھیپا کے درمیان غیرشناخت شدہ لاشوں کی شناخت کیلئے معاہدہ
نادرا فنگر پرنٹ کیپچرنگ ڈیوائسز اور چہرے شناخت کی ڈیجیٹل شناخت ایپلی کیشن مفت فراہم کرے گا۔
-
عمران خان بتائیں ایسا ہیرا ہے جسے 5 سو روپے میں بیچ سکتے ہیں؟ شاہزیب خانزادہ
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے توشہ خانہ کی گھڑی بیچنے سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے سوالات پوچھ لیے۔
-
مریم اورنگزیب کا عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج
وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج دیا۔
-
ارشد شریف قتل کیس کا ٹرائل پاکستان میں ہو سکتا ہے: عدالت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقتول صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حصول کی درخواست نمٹا دی اور کہا ہے کہ اس کیس کا ٹرائل بھی پاکستان میں ہو سکتا ہے۔
-
ارشد شریف کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ جیونیوز نے حاصل کر لی
صحافی ارشد شریف کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کر لی، پوسٹ مارٹم رپورٹ 7 صفحات پر مشتمل ہے۔
-
عمران خان جس شرٹ پر دستخط کردے وہ کروڑوں کی ہو جاتی ہے، وسیم شہزاد
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر وسیم شہزاد کا کہنا ہے کہ عمران خان وہ برانڈ ہے، اگر شرٹ پر دستخط کر دے تو کروڑوں کی ہو جاتی ہے۔
-
اِدھر اُدھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عمران خان سے متعلق توشہ خانہ کیس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو۔
-
اگر تحائف عمر فاروق کو نہیں بیچے تو کس کو بیچے، جاوید لطیف
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اگر فرح گوگی نے توشہ خانے کا مال عمر فاروق کو نہیں بیچا تو کس کو بیچا ہے، نام سامنے لے آئیں۔
-
جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ کے روٹ پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ
سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبد الحلیم شیخ نے جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ کے روٹ پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا اعلان کردیا۔
-
ارشد شریف کو گولیاں لگتےہی فوری اسپتال نہیں لے جایا گیا، امریکی نشریاتی ادارہ
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کو گولیاں لگنے کے بعد فوری اسپتال نہیں لے جایا گیا، انہیں کئی گھنٹے بعد مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔
-
توہینِ عدالت کیس:عمران خان نے جواب جمع کرا دیا
چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے توہینِ عدالت کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں جواب جمع کرا دیا۔
-
ایسی کیا مجبوری تھی کہ سعودی ولی عہد کا تحفہ آپ نے بیچ دیا، عطا تارڑ
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے سعودی ولی عہد کی جانب سے ملنے والے تحائف کی فروخت کی تفصیلات سامنے آنے پر اپنا ردِ عمل دیا ہے۔
-
شیخ رشید مسجد نبویؐ واقعے میں بے گناہ قرار
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو توہین مسجد نبوی واقعے میں بے گناہ قرار دے دیا۔
-
دبئی کے خریدار کا بیان عمران کی کرپشن کا ثبوت ہے، حافظ حمد اللّٰہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ دبئی کے خریدار کا بیان ثبوت ہے کہ عمران نیازی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مجرم ہے۔
-
15 دن کے اندر بہتر فیصلے ہوں گے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پوری امید ہے پاکستان سنگین حالات سے نکل آئے گا، 15 دن کے اندر بہتر فیصلے ہوں گے۔
-
عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی خریدی: فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی خریدی۔