Categories
Breaking news

ہیلی کاپٹر حادثہ، آرمی چیف کی شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

ہیلی کاپٹر حادثہ، آرمی چیف کی شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں میجر جنرل امجد حنیف شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے سربراہ نے میجر محمد طلحہ منان شہید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہدا قوم کا فخر ہیں، شہدا کے اہل خانہ کا ان کی عظیم قربانی پر کبھی بھی شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہدا کے اہل خانہ سے رابطے میں رہنا ہمارا فرض اور ان کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔

عمران خان کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائش گاہ آمد

عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد اور ان کے دیگر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران و جوان شہید ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *