
وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے بنی گالہ سے وزیراعظم آفس تک روزانہ ہیلی کاپٹر سے سفر کے 8 لاکھ کے خرچے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس یا دفتر آنا جانا کے پھیرے قوم کو 98کروڑ کے پڑے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ساری عمر بیگانے مال پہ عیاشی، وزیراعظم بن کر غریب عوام کو لوٹنا شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر اسطرح استعمال کیا لوگ ٹانگہ یا رکشہ نہیں استعمال کرتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ’پھر کہتے ہیں باقی بے ایمان ہیں خان ایماندار ہے۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کے سفر کے خرچے کے اعدادو شمار حکومت نے جاری کیے۔
Table of Contents
علی ترین نے پی ٹی آئی کی کس پالیسی کی تعریف کی؟
علی ترین نے سابق حکومت کی کسانوں کے لیے بنائی گئی پالیسی کی تعریف کردی۔
حکومتی دستاویز کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں ان کے آنے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ 43لاکھ 55ہزار روپے خرچ ہوئے، ہیلی کاپٹر کی ایک گھنٹے کی پرواز 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی پڑتی ہے۔
دستاویز کے مطابق بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر 15 کلومیٹر ہے۔
عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر روزانہ 8 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ آیا ہے۔اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ مینٹیننس کے لیے 51 کروڑ 20 لاکھ روپے اور پرواز کے دوران اخراجات 47 کروڑ 20 لاکھ روپے ہوئے۔
قومی خبریں سے مزید
-
قومی اسمبلی میں بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا
آئینی طور پر پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کا اجلاس 130 دن ہونا ضروری ہے۔
-
سالک حسین کے وزیر بننے پر چوہدری شجاعت کو مبارکباد کے فون
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو وزیر اعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر رہنماؤں نے فون کرکے بیٹے سالک حسین کے وفاقی وزیر بننےپر مبارکباد دی ہے۔
-
امریکا کا پاکستان میں بجلی کے شعبہ کی بہتری کے لیے چار سالہ منصوبے کا آغاز
امریکا نے پاکستان میں بجلی کے شعبہ کی بہتری کے لیے دو کروڑ پینتس لاکھ ڈالر کی لاگت کے چار سالہ منصوبہ کا آغاز کردیا۔
-
وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
عمران خان کا حکومت گرانے کی سازش کا الزام، سیاسی و عسکری قیادت پھر سر جوڑ کر بیٹھ گئی، وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
-
عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، مریم اورنگزیب
آپ کو آپ کے اعمالوں نے اقتدار سے نکالا ہے، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، مریم اورنگزیب
-
ایوان صدر میں کفایت شعاری مہم، اشیاء نیلام
ایوان صدر اور صدارتی سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری مہم جاری ہے، پرانی اور ناقابل استعمال اشیاء کی نیلامی کی گئی۔
-
عمران خان نے لاہوریوں کا شکریہ ادا کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لاہوریوں کا جلسے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
-
سانحہ مری کیس: متعلقہ اداروں کی رپورٹس غیر تسلی بخش قرار
-
ملک کو میچور جمہوریت کی طرف لے جانا ہو گا: سپریم کورٹ
چیف جسٹس پاکستان نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ملک کو میچور جمہوریت کی طرف لے کر جانا ہو گا۔
-
دعا سے متعلق غلط رپورٹ دینے والا SHO معطل
کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ کی غلط سی سی ٹی وی ویڈیو چلانے پر ایس ایچ او الفلاح بدر شکیل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
-
آواران میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ پسپا، میجر شہید، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہناہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا ہے ۔
-
شیخ رشید نے خانہ کعبہ میں کیا تجربہ کیا؟
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گزشتہ دنوں عمرے پر ہونے والے منفرد تجربے کے بارے میں بتا دیا۔
-
توشہ خانہ کے بعد اب ہیلی کاپٹر اسکینڈل سامنے آیا ہے، شیری رحمٰن
وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ تحریک انصاف کا ’’صاف چلی شفاف چلی‘‘ بیانیہ بے نقاب ہو رہا ہے۔
-
اکنامک افیئرز کی ماہانہ رپورٹ جاری
اکنامک افیئرز نے ماہانہ اکنامک رپورٹ جاری کردی، وفاقی حکومت نےمالی سال کے9 ماہ میں 12 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لے لیا۔
-
شرجیل میمن نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا
سندھ اسمبلی کے رکن شرجیل انعام میمن نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
-
احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی افطار ڈنر پر بلالیا
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وزیر اسد عمر کو دعوت نامہ بھجوا کر الوداعی افطار ڈنر پر بلالیا۔