Categories
Breaking news

ہیرو! سالگرہ مبارک ہو: ہمایوں سعید کا فہد مصطفیٰ کو پیغام

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔مشہور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ آج اپنی 38ویں سالگرہ منارہے ہیں اور اس ضمن میں شوبز ستاروں کی جانب اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
اس موقع پر ہمایوں سعید نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فہد مصطفیٰ اور اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر فہد مصطفیٰ کے پروگرام کی ہے جو ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔ہمایوں سعید نے تصویر کے کیپشن میں فہد مصطفیٰ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہیرو! سالگرہ مبارک ہو۔‘اداکار نے دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ پاک آپ کو بہترین صحت عطا کرے، آپ کو مزید کامیابی دے۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّہ پاک آپ کو خوشیوں سے بھرپور لمبی زندگی عطا کرے۔‘ہمایوں سعید کے ٹوئٹ پر فہد مصطفیٰ کے مداحوں کی بڑی تعداد اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *