Categories
Breaking news

ہوٹل سے غیرملکی وفد کو نیشنل اسٹیڈیم لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے کو ٹریفک حادثہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے مقامی ہوٹل سے غیرملکی وفد کو نیشنل اسٹیڈیم لیکر جانے والی گاڑیوں کے قافلے کو ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، ٹریفک حادثہ شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی کے مقام پر پیش آیا۔

ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی کا کہنا ہے کہ دو خواتین دو بچوں کے ہمراہ گرین بیلٹ پر کھڑی تھیں، اچانک بچہ روڈ پر آگیا جس سے قافلے میں شامل کوسٹر سے بچے کو ٹکر لگ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے سے متعلق قافلے میں شامل سیکیورٹی موبائل افسر نے کنٹرول روم پر اطلاع دی۔

ایس ایس پی قمر جسکانی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی موبائل افسر کے مطابق زخمی بچے کو جناح اسپتال منتقل کروایا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فیروز آباد تھانے کے اہلکاروں نے جائے حادثہ اور جناح اسپتال کا دورہ کیا، اہلکاروں کو اسپتال میں کوئی زخمی بچہ نہیں ملا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ نہ ہی زخمی بچے کے حوالے سے اسپتال میں اندراج کروایا گیا اور نہ ہی کسی پولیس اسٹیشن میں اندارج ہوا ہے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی بچے کو جناح اسپتال میں لایا گیا تھا، بچے کو معمولی خراشیں آئی تھیں، جسے طبی امداد دے کر فارغ کردیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.