Categories
Breaking news

ہوٹلوں سے متعلق میرے بیان کا غلط مطلب لیا گیا، آفاق احمد

ہوٹلوں سے متعلق میرے بیان کا غلط مطلب لیا گیا، آفاق احمد

مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہوٹلوں سے متعلق میرے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آفاق احمد نے کہاکہ مہاجر نوجوانوں کے ہوٹلوں پر وقت ضائع نہ کرنے کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ غریب کو مہنگائی کی چکی میں پیسا جارہا ہے، صرف کہنے اور باتیں کرنے سے ریاست مدینہ نہیں بنتی۔

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ غریب کی پرواہ کئے بغیر آئی ایم ایف کے کہنے پر مہنگائی کی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام کو فوری ریلیف دیا جائے، کسٹم اور ہر قسم کا ٹیکس دینے والے مہاجر تاجروں کا کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔

آفاق احمد نے یہ بھی کہا کہ کراچی قبائلی علاقہ نہیں ہے کہ یہاں باڑہ مارکیٹیں بنیں۔

انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے تحت 26 فروری کو گلشن اقبال میں خواتین کنونشن ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.