
بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے دیسی ساختہ بم، اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ مفرور دہشتگردوں کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
دہشتگرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے، آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد ہوشاب ایم 8 موٹروے پر آئی ای ڈیز دھماکوں میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
عالمی سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر
پی ٹی سی ایل ترجمان نے کہا کہ مصر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی ہوئی۔
-
وزیراعظم شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ نامنظور کردیا
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے وزیراعظم شہباز شریف نے نامنظور کردیا۔
-
جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں، سعودی سفیر
پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل عاصم منیر کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
-
سردار حسین بابک کو دہشتگردوں نے دھمکیاں دی ہیں، ایمل ولی خان
عوام نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی رہنما سردار حسین بابک کو دہشتگردوں نے دھمکیاں دی ہیں۔
-
پاکستان کے آئی ایم ایف سے نویں جائزے کے تحت آن لائن مذاکرات
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان نویں جائزے کے تحت آن لائن مذاکرات جاری ہیں۔
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو 15 ارب کے اجراء کی منظوری دے دی
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو 15 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
-
فواد نے بھائی کو ویڈیو کال پر بتایا کہ وہ فیملی کو قتل کرنے جا رہا ہے، پولیس
پولیس کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود بھائی نے کراچی میں موجود بھائی کو بتایا، بعد ازاں بھائی نے اپنی اہلیہ کو فون کرکے اطلاع دی۔
-
عافیہ صدیقی رہائی کیس: دفتر خارجہ امریکا کے ساتھ ہونے والی خط و کتابت دکھائے، عدالت
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتر خارجہ کی پیش کردہ خط و کتابت پر عدم اطمینان کا اظہار، سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
-
انٹر بورڈ کراچی نے بارہویں جماعت کامرس پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کردیا
اعلیٰ ثانوی تعلیم بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
-
وزیراعظم شہباز شریف سے آصف زرداری کی 8 دن میں دوسری ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی 8 دن میں دوسری ملاقات کی ہے۔
-
فواد چوہدری نے امریکی سفیر سے ملاقات کی تصدیق کردی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر سے ملاقات کی تصدیق کردی۔
-
شمسی سوسائٹی واقعہ: بیٹے کو 4 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی، زخمی فواد کی والدہ
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد کی والدہ کا کہنا تھا کہ دو چیخوں کی آواز سنی تو میں نے اوپر کال کی، کسی نے فون نہیں اٹھایا۔
-
عمران خان حملہ کیس: ملزم کی غیر قانونی تحویل، رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت برہم
انسداد دہشت گردی(اے ٹی سی) عدالت گوجرانوالہ نے عمران خان حملہ کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔
-
لاہور مسلسل اسموگ کی لپیٹ میں، ماہرین کا ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
کارخانوں ،گاڑیوں اور لکڑیاں جلانے سے آلودگی میں اضافہ ہوا، 99 فیصد شہری اسموگ سے بیمار ہو رہے ہیں۔
-
فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے 1 گھنٹہ طویل ملاقات، ذرائع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔
-
جنرل قمر جاوید باجوہ کے 6 برس ایک نظر میں
پاکستان فوج کے 16ویں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ریٹائرڈ ہوگئے، وہ 29 نومبر 2016ء کو پاک فوج کے 16 ویں سربراہ بنے اور اس عہدے پر 6 سال تک فائز رہے۔