Categories
Breaking news

ہوائی آمدورفت کے لیے فائیو جی ٹیکنالوجی خطرہ بن گیا

 فائیو جی ٹیکنالوجی

ائیو جی ٹیکنالوجی جہازوں کیلئے خطرہ بننے لگی جس پر کپتانوں کی عالمی تنظیم ایفالپا نے جہازوں کی سیفٹی کےحوالےسےخبردار کر دیا۔ کپتانوں کی عالمی تنظیم ایفالپا نے امریکا اور کینیڈا سمیت پوری دنیا کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس میں تنظیم نےخبردارکیا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے ریڈار سگنلز متاثر ہونےکے باعث جہازوں کے آٹو ٹیک آف اور…

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ جہاز کی اونچائی غلط بتانے سے 2009 میں ترک طیارہ ایمسٹراڈیم میں حادثے کا شکا رہوا اور اسی بنا پر امریکی فضائی حدود میں فائیو جی ٹیکنالوجی والے ائیر پورٹس پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی، فائیو جی ٹیکنالوجی میں انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم، آٹو پائلٹ کے استعمال سے گریز کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن امریکاکافائیوجی سے متعلق کہنا ہے کہ فائیو جی میں توسیع اورایوی ایشن کاساتھ رہےگا، فریم ورک کی فراہمی کے لیے 2 ہدایات جاری کی ہیں جن کامقصدایوی ایشن سیفٹی آلات کو اثرات سے بچانے کے لیے معلومات جمع کرنا ہے، فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن اور وائرس لیس کمپنیوں سے قریبی تعاون کررہے ہیں، ایف اے اے نے فائیوجی کی توسیع پربحفاظت عملدرآمدکے اقدام پر پیش رفت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *