Categories
Breaking news

ہنگو: کمرے میں گیس بھرجانے سے میاں، بیوی اور 4 بچے جاں بحق

ہنگو کے علاقے گلشن کالونی میں کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی اور ان کے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے رات کو کمرے میں گیس ہیٹر چلا رکھا تھا۔ جس کے باعث گیس بھر جانے سے گھر کا سربراہ نادر خان، اس کی بیوی، بیٹی اور 3 بیٹے جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسیکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ایمرجنسی طبی امداد فراہم کی، لیکن تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہنگو منتقل کردیا گیا، المناک حادثے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.