Categories
Breaking news

ہنزہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کالج کے لیکچرار قتل

کالج لیکچرار قتل

ہنزہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےکالج کے لیکچرار کو قتل کر دیا، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

ہنزہ کے علاقے کریم آباد میں گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ لاش اور زخمی شخص کو سول اسپتال علی آباد منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت حبیب کے نام سے ہوئی ہے جو کہ گورنمنٹ کالج لیکچرار تھا جبکہ زخمی ہونے والا شخص کالج لیکچرار کا دوست ہے۔

ایس ایس پی ہنزہ سلمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *