Categories
Breaking news

ہم چینی حکومت خاص طور پر چین کے صدر کے شکر گزار ہیں، اعظم خان سواتی

Advertisement
ہم چینی حکومت خاص طور پر چین کے صدر کے شکر گزار ہیں، اعظم خان سواتی

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کہتے ہیں کہ وہ چینی حکومت خاص طور پر چین کے صدر کے شکر گزار ہیں۔

Advertisement

آج اسلام آباد میں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔

Table of Contents

x
Advertisement

ملاقات کے دوران ایم ایل ون پر اجیکٹ جلد از جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا، ایم ایل ون سے پاک چین دوستی کو مزید استحکام ملے گا۔

ریلوے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، اعظم سواتی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کہتے ہیں کہ ریلوے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا لہٰذا نہ سیاست ہوگی اور نہ بیرونی مداخلت۔

چینی سفیر نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ چینی شراکت داری سے منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائے گا، ایم ایل ون منصوبہ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے۔

دوسری جانب وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے پر تقریباََ 6.8 ارب ڈالر خرچہ آئے گا۔

اب ریلوے بدنامی کا ذریعہ نہیں ہوگا، اعظم سواتی

وزیر ریلوےاعظم سواتی کہتے ہیں کہ ریلوے میں سب سے بڑا مسئلہ سیفٹی کا ہے لیکن ُعوام سن لیں اب ریلوے بدنامی کا ذریعہ نہیں ہوگا۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور سے کراچی چاروں صوبوں میں ہوگا جبکہ اس منصوبے کی تعمیر میں چینی اور مقامی لوگ کام کر یں گے۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کو سفاری ٹرین کی افتتاحی تقریب میں بھی مدعو کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *