وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ جمع کرایا ہے۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اکبر ایس بابر کا نون لیگ سے گٹھ جوڑ ہے، عوام کا اعتماد عمران خان پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملزم نمبر 1 ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان نے ان کی کرائی گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینک دیا، اس ملک میں سب سے پہلے فارن فنڈنگ نواز شریف نے کی تھی، یہ لوگ کہتے تھے کہ میری تو پاکستان میں بھی جائیداد نہیں ہے۔

Table of Contents
PDM خودکش حملے میں ختم ہوچکی، استعفوں پریوٹرن لے لیا، فرخ حبیب
کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘…

فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر کو چیلنج کرتا ہوں کہ اسرائیل سے فنڈنگ ثابت کریں، مولانا فضل الرحمٰن کی ساری جماعت فارن فنڈنگ پر ہے، انہیں بھی چندے کی رسیدیں دکھانی پڑیں گی، ان لوگوں نے ابھی تک کسی چیلنج کو قبول نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ سب کو الیکشن کمیشن پر آ کر سب کچھ ثابت کرنا ہے، براڈشیٹ مسلم لیگ نون اور آصف زرداری کی فراڈ شیٹ بنی ہوئی ہے، عظمت شیخ کو چھوڑ کر کوئی فرشتہ بھی لگا دیں تو یہ لوگ اعتراض کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ افتخار چوہدری رانا ثناء اللّٰہ کے کزن ہیں، یہ سب لوگ این آر او میں ملوث ہیں، مریم صفدر، بلاول اور فضل الرحمٰن کو چیلنج کرتا ہوں، یہ لوگ اپنی رسیدیں الیکشن کمیشن میں لے کر آئیں، اکبر ایس بابر اسکروٹنی کمیٹی سے بھاگ گئے۔
یہ بھی پڑھیے
- ن لیگ کواصل اعتراض براڈشیٹ معاملہ کی تحقیقات پر، فرخ حبیب
- ملک دشمن قوتوں کا بیانیہ نواز شریف نے اپنا رکھا ہے، فرخ حبیب
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس کیس کا جلد فیصلہ کرے، تحریکِ عدم اعتماد لانے والوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں، فضل الرحمٰن آج کل بے روزگار ہیں، مولانا نے اپنے بھائی کو ڈی سی لگا دیا تھا، پی ڈی ایم والوں کو آپس میں عدم اعتماد نہیں ہے۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ان لٹیروں سے پیسے نکلوائیں گے اور انہیں جیلوں میں بھی بھیجیں گے، فارن فنڈنگ کیس میں سب سے بڑے ملزم نواز شریف ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کبھی الیکشن کمیشن کی کارروائی نہیں رکوائی، ہم ہمیشہ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، مریم بی بی کے انکل مودی کی حلف برداری میں نواز شریف گئے تھے۔
قومی خبریں سے مزید
-
ریلوے کو آئی ایم ایف نہیں ہم چلارہے ہیں، اعظم سواتی
وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ریلوے کو آئی ایم ایف نہیں بلکہ ہم چلارہے ہیں اور اسے ماڈل ادارہ بنارہے ہیں۔
-
علی زیدی کا وزیراعظم کو جوابی خط ارسال
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی آمنے سامنے آگئے، علی زیدی نے کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں مراد علی شاہ کی کلاس لے لی، انتہائی سخت لہجے میں بات کی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا، وفاقی وزیر نے بھی وزیراعظم کو جوابی خط بھیج دیا۔
-
مراد علی شاہ کی عمران خان سے علی زیدی کی شکایت
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی آمنے سامنے آگئے، علی زیدی نے رابطہ کمیٹی میٹنگ میں مرادعلی شاہ سے سخت لہجے میں بات کی جس پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو وفاقی وزیر علی زیدی کے خلاف شکایتی خط لکھ دیا۔
-
گوجرانوالہ: بیوی اور بچوں کے قتل کا ملزم عدالت میں پیش
گوجرانوالہ میں ایک خاتون اور چار بچوں کو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
-
اسامہ ستی کیس کے ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پولیس کے انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 21 سالہ نوجوان اسامہ ستی کے کیس کے ملزمان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
-
پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی، اس کی جان نکل چکی ہے، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم)سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی، اس کی جان نکل چکی ہے۔
-
مری، مالا کنڈ میں برفباری، منگلا میں ہریالی، سیاح رخ کرنے لگے
ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، مری اور مالاکنڈ میں ہونے والی برف باری، جبکہ منگلا ڈیم کے اطراف دلکش سبزے کی کشش سیاحوں کا دل لبھانے لگی۔
-
ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس،ملزمان DNA نہیں کروا رہے، تفتیشی افسر
ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خودکشی کیس میں مرکزی ملزمان وقار اور جنیدڈی این اے کرانے سے گریزاں ہیں، تفتیشی افسرنے رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے ملزمان کےخلاف حکم جاری کرنے کی درخواست کردی۔
-
یو این جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد منظور
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ یو این جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد منظور ہوگئی ہے۔
-
رانا ثناء اللّٰہ کیخلاف فردِ جرم کی کارروائی پھر مؤخر
لاہورکی انسدادِ منشیات کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی۔
-
چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جا چکا: رانا ثناء اللّٰہ
مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ 3 سال سے چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جا چکا ہے، الیکشن کمیشن میں اس نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔
-
کراچی: نوسر بازوں کی پیزا شاپس کو لوٹنے کی انوکھی وارداتیں
کراچی میں گلستانِ جوہر سمیت دیگر علاقوں میں لوٹ مار کی انوکھی وارداتیں سامنے آئی ہیں، نوسر بازوں نے ریسٹورنٹ اور پیزا شاپس کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، نوسر باز 5ہزار کا نوٹ دے کر بقایا 9 ہزار روپے سے زائد کی رقم واپسے لے جاتے ہیں۔
-
وزیرِ اعظم عمران خان سے خواتین اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات
وزیرِ اعظم عمران خان سے خواتین اراکینِ قومی اسمبلی عاصمہ قدیر اور جھنگ سے غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی ہے۔
-
مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی بھی نیب میں طلب
قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختون خوا نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کےبھائی کو منگل کو طلب کر لیا۔
-
پشاور میں ’ارطغرل غازی چنا شاپ‘ کے چرچے
پاکستانیوں میں ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں کافی مقبول ہوا، اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پشاور کے مشہور پہلوان ہوٹل کا نام بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔
-
بلوچستان میں طوفان کا خدشہ، ماہی گیروں کو احتیاط کی ہدایت
گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔