
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے بے نظیر کی سوچ پر چلتے ہوئے پاکستان کو اکٹھا رکھا، ہم نے بہت کام کرنا ہے، پاکستان کو بنانا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ان سے پاکستان چل نہیں رہا اور ان سے چلے گا بھی نہیں یہ ملک چلانے والے نہيں، یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں۔
x
Advertisement
آصف علی زردای نے کہا کہ ملک چلانے کے لیے کوئی اور سوچ چاہیے، ان میں وہ سوچ نہيں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 27 ارب کی ایکسپورٹ پر چھوڑ کر آئے تھے، پاکستان اس سے نیچے آگيا، ان کا وقت تھوڑا ہے، یہ چل نہیں سکتے، یہ اپنے زور سے خود گریں گے۔
آصف زرداری نے کہا کہ میں نے پہلے دن اسمبلی میں کہا تھا کہ یا تو ملک چلالو، یا نیب چلالو۔
سابق صدر نے کہا کہ آج کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں ایک بھی سیاسی قیدی تھا۔
آصف زرداری نے کہا کہ آپ تو آتے جاتے ہیں، آپ کی کوئی حيثیت نہیں، جس طرح مشرف نے پہلے پارٹی بنائی تھی وہ ختم ہوگئی، اس طرح آپ کی یہ پارٹی بھی ختم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب تم مانتے ہو کہ تم سے ملک نہيں چل رہا تو چھوڑ کیوں نہیں دیتے، ہمارے دور میں عجیب عجیب تکلیفیں آئيں لیکن ہم نے ملک کو سنبھالا، آج بھی میری کوشش ہے کہ پورے پاکستان کی سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آجائيں۔
آصف زرداری نے کہا کہ کچھ ہم سے بھی سیکھ لو۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کیا چیز ہے، ہم اسے نکال سکتے ہیں، ہمیں اپنا طریقہ بدلنا ہوگا، جیلیں بھرنے کے لیے ہم تیار ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
پی سی بی یلو نے گرین کو 6 وکٹ سے شکست دے دی
دورہ جنوبی افریقا کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمن ٹیم کا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ ہوا ۔
-
جے یو آئی اور پی پی میں اختلافات کی خبر درست نہیں، ناصر محمود سومرو
جمعیت علماء اسلام (ف) لاڑکانہ کے سربراہ علامہ ناصر محمود سومرو نے اپوزیشن اتحاد کی دو بڑی جماعتوں میں اختلافات کی خبروں کی تردید کردی ۔
-
عمران خان خود اعتراف کررہے ہیں کہ نااہل بھی ہے ، نالائق بھی، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ اس نالائقی کی وجہ سے مہنگائی ہورہی ہے، خودکشیاں ہورہی ہیں ، وہ کہتا ہے کہ میں کیا کروں۔
-
دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، شبلی فراز
شبلی فراز نے کہا کہ شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر وجمیل کیلئے دعا کرتے ہیں۔
-
حکمران اتحاد نے اہل کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد نے اہل کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔
-
دہشت گردوں کے حملے میں 7 بہادر جوانوں کی شہادت پر دکھی ہوں، وزیر اعظم عمران خان
عمران خان نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار افسوس کر تے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے لئے دعا گو ہوں۔
-
شہید بینظیر بھٹو فولادی اعصاب کی حامل خاتون تھیں، عبدالغفور حیدری
جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو فولادی اعصاب کی حامل خاتون تھیں۔
-
دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
شیخ رشید احمد نے کہا کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
-
لیاری میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان اور عملے کو زدوکوب کرنے کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی گئی ہیں۔
-
لیاری میں غیرقانونی عمارت گرانے پر علاقہ مکین کی مزاحمت
علاقہ مکینوں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر غیرقانونی تعمیرکی گئی عمارت کو گرانے سے روک دیا گیا ۔
-
سی پیک کے بعد بلوچستان کے عوام کی زندگی مشکل ہوگئی، عبدالمالک بلوچ
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ یرغمال ہے اور کسان بھوکے مررہے ہیں۔
-
سندھ میں کورونا وائرس کے 1035 نئے کیسز اور 22 اموات ہوئیں، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اپیل بھی کی ہے
-
سندھ پولیس: 4 دن میں 147 اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا
سندھ پولیس میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،گزشتہ 4 دنوں کے دوران 147 اہلکار وبائی مرض کا شکار ہوگئے۔
-
پاکستان کا افغانستان کے بعض منفی بیانات پر تشویش کا اظہار
پاکستان نے افغانستان کے بعض سرکاری و غیر سرکاری حلقوں کے منفی بیانات پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔
-
مریم نواز پی ڈی ایم تحریک کی ناکامی کی آخری رسومات ادا کر رہی ہیں، ترجمان پنجاب حکومت
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سندھ کے دورے میں کوئی مرکزی رہنما مریم صفدر کے استقبال کے لئے نہیں آیا۔
-
اسلام آباد، سری نگر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق
اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
-
بی بی زندہ ہوتیں تو ملک کو درپیش چیلنجز کاسامنا نہ ہوتا، رحمٰن ملک
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمٰن ملک کا کہنا ہے کہ بی بی زندہ ہوتیں تو ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا نہ ہوتا۔
-
ہم سیاسی میدان مار چکے ہیں، مولانا عبدالغفورحیدری
جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ حکمران ہمارا سیاسی طور پر مقابلہ کریں ہم سیاسی میدان مار چکے ہیں۔
-
پشاور، بارش کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ
پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
-
ہرنائی: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید
بلوچستان کےضلع ہرنائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کے دوران 7 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔