
پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کون سی ایسی پارٹی ہے جس نے ہم کو پیکیج آفر نہ کیا ہو۔ مگر ہم نے اپنی قیمت نہیں لگائی اور عوام کے درمیان رہے۔ ہر ایک کو اپنی قیادت کی فکر ہے، عوام کی ترجمانی کوئی نہیں کر رہا۔
کراچی میں اپنی پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بد کردار اور بدعنوان پارٹی کو جب موقع ملا اپنے آپ کو بیچا اور فائدہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئی تھی تو سب کا کہنا تھا کہ عمران کی حکومت 15 سال تک رہے گی، ہماری واحد جماعت تھی جس نے کہا فریب اور جھوٹ پر مبنی حکومت زیادہ نہیں چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے گزشتہ 6 سالوں میں صرف عوام کی بات کی۔ ہمارا مطالبہ ہے تین آئینی ترمیم فوری کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ کی طرح مئیر کا اختیار بھی آئین میں لکھا جائے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کو ڈائریکٹ ڈسٹرکٹ میں منتقل کرنے کو آئین میں لکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم تمام سیاسی مراعات حاصل کرنے کے بعد بھی ایک یوسی کو ماڈل نہ بنا سکی۔ ایم کیو ایم اپنی ایک بوٹی کیلئے مہاجروں کے ووٹ کا مذاق بنارہی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ابھی چند روز قبل اپنے کارکن اسلم کے جنازے میں سندھ حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔ آج ییپلز پارٹی سے اتحاد ہوتے ہی جگہ جگہ سے وہ چاکنگ مٹادی گئی۔ کیا اسلم کے خانوادے کو انصاف مل گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جعلی مردم شماری اور کوٹہ سسٹم پر حکومت سے باہر نہیں آئی۔ آج جب ڈوبتا سورج ہے تو اپنی وفاداری کسی اور سے منسوب کر دی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
ن لیگ کی آفر کیوں چھوڑی؟ پرویز الہٰی نے کئی راز کھول دیے
مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے شہباز شریف کی دعوت میں نہ جانے کی وجہ بتادی۔
-
مرکز اور پنجاب کی پچ پر شکست عمران خان کا مقدر ہے، حافظ حمد اللہ
اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے مرکز اور پنجاب کی پچ پر عمران خان کی شکست کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
-
تیاری مکمل ہوچکی، سرپرائز دیں گے، بابر اعوان
وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر ہماری تیاری مکمل ہے، سرپرائز دیں گے۔
-
عمران خان کا خط فلم ’شکتی‘ والا خط ہے، ناصر شاہ
اب عمران خان خط کے پیچھے نہ چھپیں، عدم اعتماد کا سامنا کریں، وزیر بلدیات سندھ
-
حکومتی ترجمانوں کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی
وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہوئے حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
-
جس نے دھمکی دی اس کا سفیر ملک بدر کیا جائے، شاہد خاقان عباسی کا مطالبہ
سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک سے دھمکی آئی ہے اس کے سفیر کو پاکستان سے بدر کیا جائے۔
-
وزیراعظم عمران خان سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا ٹیلی فون پر رابطہ
وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی پر زور بھی زور دیا۔
-
وزیراعظم کا پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو خط، ووٹنگ پر ایوان نہ آنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔
-
جعلی وزیراعظم آپ تو بڑے عالمی لیڈر تھے ناں؟ مریم نواز کا عمران خان پر طنز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبزہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاؤ۔
-
وزیراعظم اکثریت کھوچکے، اب مستعفی ہوجائیں، غفور حیدری
اپوزیشن اتحاد میں شامل جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آج اپوزیشن کےلیے خوشی کا دن ہے۔
-
لکی مروت: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشت گرد ہلاک،1 گرفتار
لکی مروت کے علاقے فقیرا نوں کلی میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
-
خواتین کے بارے میں غیراخلاقی باتیں کرنا ن لیگ کا وتیرہ ہے، شہباز گل
مریم صفدر کو بھی تین ساڑھے تین سال میں کچھ نہیں ملا، یہ بار بار خاتونِ اول پر مختلف قسم کے الزامات میں مصروف ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی
-
پرویز خٹک اور فواد چوہدری کا عون چوہدری سے ٹیلیفونک رابطہ
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور فواد چوہدری نے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے فون پر رابطہ کیا ہے۔
-
ووٹنگ کے دن حیران کن نمبر سامنے آئیں گے، سردار ایاز صادق کا دعویٰ
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن حیران کن نمبر سامنے آئیں گے۔
-
کیا چوہدری برادران کی واپسی کی گنجائش ہے؟ صحافی کا بلاول بھٹو سے سوال
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چوہدری برادران اگر آپ زبان پر قائم نہیں رہ سکتے تو آپ کچھ بھی نہیں ہیں۔
-
استعفیٰ واپس نہیں لوں گا، عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا، طارق بشیر چیمہ
چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق چیمہ کا کہنا تھا کہ کس نے اطلاع دی کہ پارٹی سے ناراض ہوں؟