Categories
Breaking news

ہم نظام کی خرابی کی بات کر رہے ہیں، اقتدار کی نہیں، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نظام کی خرابی کی بات کر رہے ہیں، اقتدار کی نہیں۔

ایل این جی ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا پچھلا کیس 9 سال چلا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کی میٹنگ ہے، جس میں دیکھا جائے گا 13 دسمبر کے بعد کیا کرنا ہے، پارلیمانی نظام یک طرفہ نہیں چل سکتا۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ عوام کی مشکلات پیچھے رہ گئی ہیں، پیٹرولیم بحران حکومت نے خود پیدا کیا ہے، حکومت کی ناکامی ہے، معیشت برباد ہے۔

شاہد خاقان کے وکیل کا از خود قرنطینہ، سماعت ملتوی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ کی خود کو قرنطینہ کرنے کے باعث عدم پیشی پر ایل این جی ریفرنس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نظام کی خرابی کی بات کر رہے ہیں، اقتدار کی نہیں، جو 2018ء کے الیکشن میں ہوا، وہ دوبارہ ہوا تو ملک آگے نہیں چلے گا۔

LNG ریفرنس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ کی خود کو قرنطینہ کرنے کے باعث عدم پیشی پر 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی۔

یہ بھی پڑھیے

دورانِ سماعت شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ قرنطینہ میں ہونے پر پیش نہ ہوئے۔

معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر ظفر اللّٰہ کی والدہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کے بعد بیرسٹر ظفر اللّٰہ خود بھی قرنطینہ میں ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بیرسٹر ظفر اللّٰہ کی عدم پیشی پر ایل این جی ریفرنس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *