
سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم میں وہ خون نہیں جو مشکلات کی آگ سے موم کی طرح پگھل جائے۔
آصف زرداری نے محترمہ بےنظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ بےنظیر بھٹو شہید کے مشن سے متعلق نیند میں بھی غفلت نہیں کر سکتا، سیاست میں محترمہ نے میری رہنمائی کی تھی۔
سابق صدر نے کہا کہ اب شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی فلاسفی میری رہنمائی کر رہی ہے، آئین و جمہوریت کی خاطر بی بی کی طرح کسی نے مشکلات کا سامنا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ نے انتہائی بہادری، صبر اور برداشت سے آمروں کے خوف کا بت پاش پاش کیا، جبر کے حالات سے گزر کر ہم کندن بنتے ہیں، یہی بی بی شہید نے سکھایا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کا خوبصورت خواب تھا، الحمد للّٰہ میں نے محترمہ شہید کے خواب کی تکمیل کر دی ہے۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ انشاء اللّٰہ موجودہ اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی اور ملک مضبوط جمہوریت کے راستے پر گامزن ہو گا۔
آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ اداروں کا سیاست سے لاتعلقی اور آئین پر عمل کرنے کا اعلان بی بی شہید کے خواب کی تعبیر ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
لاہور کی تاریخی میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کا فوٹو شوٹ
لاہور کی تاریخی درس گاہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ پر یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔
-
آئندہ انتخابات سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، رضا ربانی
پیپلز پارٹی کے رہنما رضاربانی کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات اکیلے لڑنا ہیں یا پی ڈی ایم کےساتھ یہ فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
-
ن لیگ کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف گرفتار
محکمۂ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو گرفتار کر لیا۔
-
پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم انتہائی دلچسپ ہے، عطاء تارڑ
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم انتہائی دلچسپ ہے۔
-
پاکستان کس نے ڈبویا اور یہ حال کس نے کیا؟ جاوید لطیف
وفاقی وزیر جاوید لطیف نے سوالات اٹھائے ہیں کہ ترقی کرتا پاکستان کس نے ڈبویا ملک کو کس نے اس حال میں پہنچایا، پاکستان کی معیشت کیوں نہیں سنبھل رہی اور عدم استحکام کیوں ہے؟
-
وفاقی حکومت معیشت سے کھیل رہی ہے: تیمور سلیم جھگڑا
خیبر پختون خوا کے وزیرِ صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت معیشت سے کھیل رہی ہے۔
-
لاہور: تھیٹر رات ساڑھے 11 بجے تک کھولنے کی اجازت
لاہور ہائی کورٹ نے تھیٹر رات ساڑھے 11 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے دی۔
-
استعفوں کی منظوری، عامر ڈوگر کا پرویز اشرف سے رابطہ
استعفوں کی منظوری کے حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو فون کیا ہے۔
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ارکانِ پارلیمنٹ سے ملیں گے
ملک میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں اور سیاسی صورتحال سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف آج ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔
-
جلد الیکشن کی پی ٹی آئی کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی: فیصل کریم کنڈی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جلدی الیکشن کرانے کی پی ٹی آئی کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی۔
-
والدہ کی جدوجہد سے تحریک لیتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کی سابق چیئر پرسن شہید بے نظیر بھٹو کے 15 ویں یوم شہادت کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ والدہ کی آمریت اور انتہا پسندی کے خلاف بہادرانہ جدوجہد سے تحریک لیتے ہیں۔
-
پاکستانی شوہر سے دونوں بچے لے کر پولینڈ کی خواتین کو دینے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی خاوند کے خلاف 2 بچوں کی حوالگی کے کیس میں دونوں بچے پاکستانی شوہر سے لے کر پولش خواتین کے سُپرد کرنے کا حکم دے دیا۔
-
بے نظیر بھٹو جمہوری جدوجہد کی روشن علامت ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
-
الیکشن کمیشن، 31 دسمبر کو ہونے والے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے 31 دسمبر کو ہونے والے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے۔
-
انڈس واٹر کمیشن نے ایک بار پھر بھارت کو خط لکھ دیا
پاک بھارت آبی تنازعات پر انڈس واٹر کمیشن نے ایک بار پھر بھارت کو خط لکھ دیا۔