Categories
Breaking news

ہم لوہے کے چنے ہیں آسانی سے چبائے نہیں جاسکتے، فضل الرحمٰن

Advertisement
ہم لوہے کے چنے، آسانی سے چبائے نہیں جاسکتے، فضل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم لوہے کے چنے ہیں ہم آسانی سے چبائے نہیں جاسکتے۔

لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ حالات میں میری جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف امید کی کرن بننا چاہتی ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ سیاسی لحاظ سے ایسا لگنے لگا ہے کہ جیسے ملک میں کوئی حکومت ہی نہ ہو، باقی پارٹیوں کے لئے لانگ مارچ نیا ہوگا، ہمارا تو تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی جدوجہد کے لئے امتحان اور بھی ہیں، پوری قوم تاریخ کے کرب ناک دور سے گزر رہی ہے، معاملات بگڑچکے، معیشت تباہ ہوچکی ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی سالانہ ترقی صفر سے نیچے گرگئی ہے، منہگائی نے غریب آدمی کی زندگی مشکل کردی ہے، غریب سے اپنے بچوں کی بھوک اور پیاس دیکھی نہیں جارہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کے حکمران ملک پر مسلط رہے تو پاکستان کا اللّٰہ حافظ ہے، جے یو آئی ان حالات میں پوری قوم کیلئے امید کی کرن بننا چاہتی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج ہمارے حکمران اس گلشن کو اجاڑنا چاہتے ہیں، حکمران جمعیت کو توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں حکمرانوں کے رعب دبدبے میں نہیں آنا چاہئے، ہم لوہے کے چنے ہیں آسانی سے چبائے نہیں جاسکتے۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے کا کہنا تھا کہ ہم اس ظالم اور نالائق حکمرانوں سے ملک کو چھڑوائیں گے، 26 مارچ کو لانگ مارچ کے لئے اسلام آباد جانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *