Categories
Breaking news

ہم سے پوچھا جا رہا آپ کی ہی حکومت FIR نہیں کٹوا رہی، فیاض چوہان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہم سے پوچھا جا رہا ہے کہ آپ کی ہی حکومت ایف آئی آر نہیں کٹوا رہی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پر عدم اعتماد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے آئی جی پنجاب کے لیے 3 نام دیے ہیں، وفاقی حکومت کہہ رہی ہے کہ فیصل شاہکار ہی آئی جی رہیں گے۔

لانگ مارچ کیخلاف 1 اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ نے جو 3 نام دیے وفاقی حکومت ان میں سے ایک شخص کو آئی جی پنجاب لگائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ احتجاج اور دھرنے کے لیے ہم نے 72 گھنٹے کی کال دی تھی، آج رات پارٹی قیادت جو کال دے گی ہم اس کے مطابق عمل کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے آج تک فوج کے خلاف بات نہیں کی، ہمارے چیئرمین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ان کا مسئلہ نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *