Categories
Breaking news

ہم سمجھتے ہیں نواز شریف کو پاکستان میں جان کا خطرہ ہے، طلال چوہدری

ہم سمجھتے ہیں نواز شریف کو پاکستان میں جان کا خطرہ ہے، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کو پاکستان میں جان کا خطرہ ہے، مقصد میں کامیابی کے لیے نوازشریف کی رہنمائی ضروری ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہاں کی جیلوں میں جس طرح نوازشریف کے ساتھ کیا گیا جس طرح پلیٹ لیٹس اور دیگر معاملات ہوئے ابھی تو ان سے بھی پردہ اٹھنا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ یہاں لوگوں کو پھانسی دی گئی آج تک اس فیصلے پر معافی نہیں مانگی گئی۔

اسی پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے استفسار کیا کہ نوازشریف کیا ورلڈ کپ جیت کر وہاں بیٹھے ہوئے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ ہے کہ اقتدار میں آؤ اور مال بناؤ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *