Categories
Breaking news

ہمیں ایک آزاد وطن دینے کیلئے شکریہ، نور بخاری کا بابائے قوم کیلئے پیغام

Advertisement

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یومِ ولادت کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔نور بخاری کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ قائداعظم کا وہ پیغام درج ہے جو اُنہوں نے اپنی قوم کے لیے دیا تھا:
اُمید، ہمت اور خودمختاری
میرے ہم وطنوں کے لیے یہی میرا پیغام ہے
سابقہ اداکارہ نے یہ خصوصی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری قوم کے بانی کو سالگرہ مبارک ہو۔‘اُنہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں ایک مسلم ملک اور امن سے رہنے کے لیے آزادی دینے کا شکریہ۔‘

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *